قومی

Seema Sachin Love Story: سیما حیدر معاملے میں بڑا انکشاف، مریم خان نام سے فرضی آئی ڈی بنا کر پب جی گیم کھیلا کرتی تھی پاکستانی سیما

پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدر سے متعلق اب تک کئی جانکاریاں سامنے آچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی خاتون سیما حیدر نے یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ اس نے کبھی بھی اپنی پہچان سیما حیدر نام سے سوشل میڈیا پر اجاگر نہیں کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، سیما حیدر نے بتایا کہ وہ جب بھی پب جی گیم کھیلتی تھی تو اس نے الگ نام سے اپنی آئی ڈی بنائی ہوئی تھی تاکہ اس کی پہچان اجاگر نہ ہوسکے۔ آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سیما حیدر کس نام سے پب جی کھیلتی تھی۔ سیما کا پب جی نام مریم خان تھا۔ کیونکہ سیما نے دعویٰ کیا کہ اسے ڈر تھا کہ پاکستان میں اس طرح سے پہچان ہوجانے کے بعد اس کے ساتھ برا برتاؤ ہوسکتا ہے۔

سیما حیدر نے بتایا کہ اس کے کچھ جانکار نے مشورہ دیا تھا کہ وہ مریم خان نام سے ہی اپنی آئی ڈی کا استعمال کرے۔ یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں سیما حیدر نے بتایا کہ وہ رات 9 بجے کے بعد دیر رات تک پب جی گیم کھیلا کرتی تھی، جس کے بعد پب جی کھیلنے کے دوران ہی اس کی ملاقات ایک دن سچن سے ہوگئی۔ حالانکہ ابتدائی دنوں میں سچن بھی مریم خان نام کی آئی سے متاثرہوا تھا۔ اس کے بعد ان دونوں نے مل کر پب جی گیم میں پارٹنرشپ کی اور اس کے بعد اس کھیل کو کھیلتے کھیلتے دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی اور یہ دوستی کب پیار میں بدل گئی، دونوں کو ہی نہیں پتہ چلا۔

پاکستانی جاسوس ہونے کے نہیں ملے اب تک ثبوت

حالانکہ اس کے علاوہ بھی جانچ ایجنسیاں دوسرے نام کی آئی ڈی کو بھی چیک کر رہی ہیں تاکہ جانچ آگے بڑھ سکے۔ وہیں سیما حیدر کے خلاف اب تک جاسوسی کے ثبوت نہیں ملنے کی جانکاری یوپی پولیس بھلے ہی دے رہی ہو، لیکن جانچ کا دائرہ ابھی بھی سیما اور سچن کے ارد گرد بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یوپی اے ٹی ایس کی جانچ تقریباً پوری ہوچکی ہے۔ حالانکہ ابھی سیما حیدر کو کلین چٹ نہیں دیا گیا ہے۔ وہیں یوپی اے ٹی ایس نے اپنی رپورٹ یوپی کے محکمہ داخلہ کو سونپ دیا ہے۔

 

پب جی کھیلتے کھیلتے سیما-سچن میں ہوا پیار؟

پاکستان کی سیما حیدراورنوئیڈا کے سچن مینا ایک دوسرے سے پب جی گیم کھیلتے کھیلتے ملے تھے۔ دونوں کی بات چیت شروع ہوئی اور پیار میں بدل گئی۔ سچن کے ساتھ رہنے کے لئے سیما حیدرپاکستان سے بھاگ کرنیپال کے راستے نوئیڈا پہنچ گئی۔ وہ اپنے ساتھ چاروں بچوں کو بھی لے آئی۔ پاکستانی خاتون کے بغیر ویزا کے ہندوستان میں گھسنے کی خبر ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistani Seema Haider Health Deteriorated: سیما حیدر کی طبعیت خراب، گھر کے تمام لوگ پریشان، فیملی نے صحت سے متعلق کہی یہ بڑی بات

سیما حیدرنے کہا- اگر پاکستان واپس گئی تو مرجاؤں گی

 میڈیا سے بات چیت میں  سیما حیدرنے کہا کہ ”میں پاکستان واپس بھیجی گئی تو مرجاؤں گی۔ وہاں پرلوگ مجھے ماردیں گے۔ میں پاکستان واپس نہیں جاسکتی۔ پشوپتی ناتھ مندرمیں ہی میری شادی ہوئی۔ بغیرویزا کے آئی ہوں، لیکن محبت میں آئی ہوں۔ مجھے یوگی جی اورمودی جی پربھروسہ ہے کہ وہ مجھے نہیں بھیجیں گے۔ چاچا میرے پیدا ہونے سے پہلے آرمی میں تھے۔ میرا بھائی مزدور ہے۔‘‘ سیما حیدر نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور میں پاکستان میں رہ کر بھی  ایک سال سے ہندوتھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

10 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

34 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

36 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago