فائل فوٹو۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ پاکستان آپریشن سندور کے بعد خوفزدہ ہے کیوں کے ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 100 کلومیٹر اند گھس کر دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کردیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دنیا اس ’’مناسب جواب‘‘ پر حیران ہے، جو انھوں نے آپریشن سندور کی شکل میں پاکستان کو دیا ہے۔
اپنے دو روزہ دورۂ گجرات کے دوران گاندھی نگر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ’’اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا ایسا مناسب جواب دیا ہے کہ دنیا حیران ہے اور پاکستان خوفزدہ ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’اس بار آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔ ہم نے ایسے نو مقامات کو تباہ کر دیا جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی۔ دہشت گردوں کے خلاف ہماری فوج کا ردعمل ایسا تھا کہ اس نے پاکستان کے 100 کلومیٹر اندر جا کر کیمپوں کو تباہ کر دیا۔‘‘
ہندوستان کے ایئر ڈیفنس کی بھی کی تعریف
وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے پوری مغربی سرحد پر حملہ کرنے کی جرات کی لیکن پی ایم مودی کی قیادت میں ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم اتنا پرفیکٹ ہو گیا ہے کہ کوئی بھی میزائل یا ڈرون بھارت کی سرزمین تک نہیں پہنچا۔
اس سے قبل بھی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ آپریشن سندور وزیر اعظم نریندر مودی کے پختہ سیاسی ارادے، مختلف ایجنسیوں کی طرف سے درست انٹیلی جنس جمع کرنے اور ملک کی مسلح افواج کی بے مثال حملے کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ دریں اثنا ہندوستان اور پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ اس کا آپریشن سندور ابھی بھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے مطابق ستمبر 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی…
راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر مارچ میں شریک؛ منڈی…
ستمبر 2026 میں خوردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہوگئی۔ سبزیوں سمیت کھانے…
دہلی میں احتجاج اور مارچ کے دوران میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے اچانک…
راہل گاندھی کی قیادت میں ممتا بنرجی، اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو سمیت کئی رہنما…
قائم مقام چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے اور جسٹس سنجے شرما پر مشتمل ڈویژن بینچ,…