قومی

Farooq Abdullah on Pahalgam Attack: پاکستان میں بیٹھے ہیں پہلگام حملے کے ہینڈلرز: فاروق عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے آئی اے این ایس سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے پہلگام واقعہ کو دردناک قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے قومی صدر فاروق عبداللہ نے کہا، ’’پہلگام واقعہ بہت دردناک تھا، یہ ہونا نہیں چاہیے تھا۔ ان لوگوں نے انسانیت کا قتل کیا ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ دہشت گردوں کو پکڑ کر سزا دی جائے اور یہ سب کے لیے ایک مثال ہو۔‘‘

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے معاملے پر، انہوں نے کہا، ’’پہلگام واقعے میں کوئی بھی ہو سکتا ہے، جب تک ہم ان کو پکڑیں گے نہیں تب تک ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہینڈلر کون ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ اس حملے کے پیچھے وہی ہوں گے۔ یہ آج کی بات نہیں ہے، بلکہ اڑی، پلوامہ، پٹھان کوٹ، پونچھ اور ممبئی میں حملے کس نے کیا تھا، یہ بات سبھی لوگ جانتے ہیں۔ ہینڈلرز تو وہیں (پاکستان) بیٹھے ہیں۔‘‘

پہلگام حملے میں مقامی شہریوں کے ملوث ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ واقعہ کسی کی مدد کے بغیر ہوسکتا تھا، جب تک کوئی دہشت گردوں کی حمایت نہیں کرتا، ایسا حملہ نہیں ہوگا۔ وہ کہاں سے آئے اور کیسے حملہ کیا؟ میں نے پہلے بھی یہ بات کہی تھی جب مولانا مسعود اظہر کو رہا کیا گیا تھا۔ اس وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ اسے نہ چھوڑیں، کون جانتا ہے کہ اس حملے میں اس کا بھی ہاتھ ہو، لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی اور وہ اسے لے گئے۔ جس نے پاکستان میں بچوں کو قتل کیا اور میرے کزن کے گھر میں گھس کر گولی ماری۔ ہم نے بڑی مشکل سے اس شخص کو پکڑا لیکن وہ اسے جہاز میں بٹھا کر قندھار لے گئے اور ہماری ایک بھی بات نہ سنی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

25 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

47 minutes ago

Raja Warring met Rahul Gandhi: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راہل گاندھی کو سونپا استعفیٰ

امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…

1 hour ago

The Altruistic Saint of Indian Politics: ہندوستانی سیاست کے بے لوث درویش لال بہادر شاستری

لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…

2 hours ago