قومی

SC stays deportation of six Pakistani citizens: سپریم کورٹ نے چھ مبینہ پاکستانی شہریوں کی ملک بدری پر لگائی روک، درخواست گزار نے کیا ہے ہندوستانی ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز چھ مبینہ پاکستانی شہریوں کی ملک بدری پر روک لگا دی۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ وہ ہندوستانی ہے۔ اس کے پاس اپنی ہندوستانی شہریت کو ثابت کرنے والے کئی دستاویزات ہیں جن میں ہندوستانی پاسپورٹ اور آدھار کارڈ شامل ہیں۔

اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نند کشور نے کہا کہ یہ بہت حیران کن بات ہے۔ ایک شخص اصل میں ہندوستانی ہے، اس کے پاس خود کو ہندوستانی ثابت کرنے کے لیے کئی دستاویزات ہیں۔ اس کے باوجود اسے پاکستان جانے کو کہا جا رہا ہے۔ نوٹس بھیج دیا گیا۔

درخواست گزار نے اپنے وکیل کے ذریعے بتایا کہ ہمارے خاندان میں کل چھ افراد ہیں۔ ان میں سے دو بیٹے بنگلور میں کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ خاندان میں ماں، باپ، بھائی اور بہن ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ جب ہمیں پاکستان کے لیے نوٹس ملا تو ہم چونک گئے۔ یہی نہیں، ہمیں گاڑی میں بٹھا کر اٹاری بارڈر پر لے جایا گیا اور کہا گیا کہ ہم ملک چھوڑ دیں، جبکہ ہم ہندوستانی ہیں۔

وکیل اور درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے حکومتی حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہندوستانی شہریت کی درستگی سے متعلق دستاویزات کی جانچ کریں۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب تک حکومتی اہلکار مناسب فیصلہ نہیں لیتے اس خاندان کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکز کی مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت قدم اٹھائے ہیں۔ اس میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا، پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم اور سفارتی تعلقات منقطع کرنا شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

11 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

59 minutes ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

1 hour ago