قومی

Greater Noida, Massive Fire in Slum Cluster: گریٹر نوئیڈا میں جھگیوں میں خوفناک آگ، 25 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر، لوگ بال بال بچے

نئی دہلی : گریٹر نوئیڈا کے دنکَور تھانہ علاقے میں پیرکے روز اس وقت ہنگامہ اور خوف و ہراس پھیل گیا، جب گاؤں حفیظ پور میں قائم جھگی جھونپڑی بستی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی اور تقریباً 20 سے 25 جھگیاں اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔ آگ کے شعلے اتنے تیزتھے کہ پورا علاقہ دھوئیں کے بادلوں سے ڈھک گیا اور مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کے وقت جھگیوں میں موجود لوگوں نے کسی نہ کسی طرح بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں،قابل ذکربات یہ ہے کہ  آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ بیشتر افراد اپنا سامان تک باہر نہ نکال سکے۔ متاثرہ خاندانوں کے کپڑے، گھریلو سامان اور روزمرہ استعمال کی اشیا جل کر راکھ ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ چند ہی منٹوں میں ایک جھگی سے دوسری جھگی تک پھیلتی چلی گئی۔ مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر خود آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن شعلوں کی شدت کے سامنے ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کی ٹیم نے محاذ سنبھالا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔پولیس حکام کے مطابق 25 مئی 2026 کو دنکَور تھانہ علاقے کے گاؤں حفیظ پور میں جھگی بستی میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے فوراً بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تقریباً 20 سے 25 جھگیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔

حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ افراد کی مدد اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ یا کسی آتش گیر مادے کے باعث لگی ہو سکتی ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے پر چیف فائر آفیسر گوتم بدھ نگر پردیپ کمار بھی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ فی الحال انتظامیہ نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Surya Kumar Yadav: ویبھَو سوریہ ونشی کی اس خوبی کے مداح ہوئے مسٹر 360، کہا- کاش یہ خوبی میرے اندر بھی ہوتی

سوریا کمار یادو نے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی کی تعریف کی، کہا- ان…

20 minutes ago

Prime Minister Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے 18,452 گاؤں تک پہنچی بجلی، کروڑوں گھروں کو ملا کنکشن

مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے پر ’مودی اسٹوری‘ نامی ایکس ہینڈل…

46 minutes ago

Hanuman Ansh: نیِم کرولی بابا کی زندگی پر بنی فلم ’ہنومان انش‘ کا چرچا، امت شاہ سے ملی پوری ٹیم

نیِم کرولی بابا کی زندگی اور ان کی مذہبی تعلیمات پر مبنی فلم ’ہنومان انش‘…

53 minutes ago

Keralam Railway Budget Rises Under Modi: مودی حکومت میں کیرلم کے ریلوے بجٹ میں 10 گنا اضافہ، مالی سال 27-2026 میں 3,795 کروڑ روپے مختص

مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی…

1 hour ago