قومی

JMI Registrar appointed Visiting Professor at a Nepalese University: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر مہتاب رضوی نیپال کی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر، وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے دی مبارکباد

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کو نیپال کی لمبنی بدھ یونیورسٹی کے ساؤتھ ایشیا سینٹر فار پیس ریسرچ اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر کیے جانے پر جامعہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ جامعہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے رجسٹرار کو عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر رضوی کی علمی صلاحیتوں، محنت اور لگن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے، اور یہ اعزاز دراصل پورے جامعہ کا اعزاز ہے۔‘‘ لمبنی یونیورسٹی کا یہ مرکز عالمی سطح پر امن قائم کرنے، سفارت کاری، علاقائی تعاون اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تحقیق کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔

علاقائی تعاون، سفارت کاری کو آگے بڑھانے کا موقع

اپنی تقرری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پروفیسر رضوی نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ مجھے امن سازی، علاقائی تعاون، سفارت کاری اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔‘‘ پروفیسر رضوی ایک ممتاز ماہر تعلیم اور منتظم ہیں، جن کے پاس تدریس اور تحقیق کا بیس سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ مارچ 2025 سے وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مستقل رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جامعہ کے نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کانفلکٹ ریزولوشن کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

کون ہیں پروفیسر مہتاب عالم رضوی؟

بین الاقوامی تعلقات، خارجہ پالیسی اور سکیورٹی اسٹڈیز کے ماہر پروفیسر رضوی نے نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالسس (IDSA) جیسے اہم تھنک ٹینک میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی مہارت ایران، ایران کے ایٹمی پروگرام، مغربی ایشیا و شمالی افریقہ میں امن و تنازع کے مسائل، جنوبی ایشیا–مغربی ایشیا تعلقات اور ایران-چین کے سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کے موضوعات پر ہے۔ وہ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی کورٹ کے وزیٹر نومنی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (ایم اے این یو یو) حیدرآباد کے Institutional Academic Integrity Panel (IAIP) کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جامعہ کے کئی شعبہ جات اور مراکز کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر رضوی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ہے اور دہلی کے تین مورتی بھون میں واقع نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کی نامور فیلوشپ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

جامعہ برادری کا اظہار مسرت

جامعہ برادری نے بھی اس اعزاز پر اپنی مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر ابوالخیر، پروفیسر اقتدار محمد خان، پروفیسر ہمایوں اختر نظمی، پروفیسر محمد مسلم خان، پروفیسر محمد شریف، پروفیسر انیس الرحمٰن، پروفیسر ریحان خان سوری اور ڈاکٹر محمد ارشد خان سمیت کئی اساتذہ نے پروفیسر مہتاب عالم رضوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تقرری نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ پوری جامعہ برادری کے لئے باعث فخر ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

6 minutes ago

Parvesh Verma Slapping Case: تھپڑ معاملے میں وزیر پرویش ورما کے خلاف کارروائی، دہلی پولیس نے درج کی نان کاگنیزیبل رپورٹ

تلک نگر میں سڑک کے معائنے کے دوران نوجوان کو تھپڑ مارنے کا الزام، دہلی…

17 minutes ago

Air Pollution: ترقی کی راہ میں گھٹ رہا ہے بھارت کا دم! کوئلہ جلانے سے زہریلی ہو رہی ہوا، ہر سال 9 لاکھ اموات

شہر مسلسل پھیل رہے ہیں اور روزگار کی تلاش میں بڑی تعداد میں لوگ شہری…

47 minutes ago

Kathua Police Bribery Video Viral: سو روپے کی رشوت نے چھینی وردی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس کا ایکشن، ایس پی او برطرف

کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر 100 روپے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل…

52 minutes ago