قومی

Opposition MPs March During Parliament Session: اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمے سے مکر دروازے تک مارچ، وزیرِ داخلہ سے ایوان میں جواب دینے کا مطالبہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران بدھ کے روز لوک سبھا میں  حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے اور اپوزیشن کے دیگر اراکینِ پارلیمنٹ نے 20 جولائی کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی، ایودھیا رام مندر کے چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر معاملات کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

جمہوریت میں عوامی عہدوں پر فائز افراد عوام کے سامنے جواب دہ

احتجاج کے دوران کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوامی عہدوں پر فائز افراد عوام کے سامنے جواب دہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں پر گولیاں چلائی گئیں، پیلیٹ گن کا استعمال ہوا، آنسو گیس کے گولے داغے گئے یا لاٹھی چارج کیا گیا تو اس کے ذمہ دار افسران اور فیصلہ لینے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت ہے، کسی کا شاہی دربار نہیں، اس لیے حکومت کو ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

حکومت پر اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت پر اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ مسائل پر بحث و مباحثے کا فورم ہے اور ہر مسئلے کا حل مکالمے سے ہی نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بحث سے گریز کرتی ہے تو یہ پارلیمانی روایات اور جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ کھڑگے نے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے انہیں رام مخالف اورملک مخالف قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔رام مندر کے لیے جمع کیے گئے چندے کے معاملے پر کھڑگے نے کہا کہ اپوزیشن شری رام کی مخالفت نہیں کر رہی بلکہ صرف یہ جاننا چاہتی ہے کہ عقیدت مندوں کی جانب سے دیے گئے چندے، سونا، چاندی اور دیگر نذرانوں کا استعمال کس طرح کیا گیا۔ انہوں نے ٹرسٹ سے متعلق مبینہ زمینی بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کا مطالبہ کرتی ہے تو اسے ملک دشمن کہنا مناسب نہیں۔کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ احتجاجی مارچ کا آغاز مہاتما گاندھی کے مجسمے سے اس لیے کیا گیا تاکہ حکومت گاندھی جی کے نظریات سے سبق لے اور جمہوری اقدار کا احترام کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ واقعات میں مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ لاٹھی چارج کیوں کیا گیا، نوکیلی لاٹھیاں کیوں استعمال کی گئیں اور پیلیٹ گن کیوں چلائی گئی۔

’وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آ کر پورے معاملے پر تفصیلی بیان دیں‘: عمران پرتاپ گڑھی

کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے طلبہ کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اسی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آ کر پورے معاملے پر تفصیلی بیان دیں اور واضح کریں کہ طلبہ پر طاقت کا استعمال کیوں کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض مقامات پر فائرنگ اور پیلیٹ گن کے استعمال سے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ عمران پرتاپ گڑھی نے جموں و کشمیر کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد مسلسل مرکز سے ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے اور حکومت کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ ریاستی درجہ بحال کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رام مندر کے چندے کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات پر بھی حکومت سے شفاف جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

11 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

1 hour ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

11 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

11 hours ago