اسپورٹس

Australia Vs Bangladesh: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش: مچل اسٹارک کے نشانے پر کپل دیو اور ڈیل اسٹین کا بڑا ریکارڈ

مچل اسٹارک نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 433 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ بھارت کے عظیم آل راؤنڈر کپل دیو کے نام 434 اور جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے نام 439 ٹیسٹ وکٹیں درج ہیں۔ اگر اسٹارک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں تو وہ بیک وقت کپل دیو اور ڈیل اسٹین دونوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

ٹیم کی کامیابی سب سے اہم: اسٹارک

اسٹارک نے واضح کیا کہ انفرادی ریکارڈز سے زیادہ اہم ٹیم کی کامیابی ہے، کیونکہ آسٹریلیا کا اصل ہدف اگلے سال اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے فائنل کے لیے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ بدھ کے روز آئی سی سی کے حوالے سے اسٹارک نے کہا، ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نے کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ کپل دیو اور ڈیل اسٹین جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ میرا نام لیا جانا میرے لیے اعزاز اور باعثِ انکساری ہے۔ لیکن جب آپ میدان میں کھیل رہے ہوتے ہیں تو ان باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی بہت آگے کی سوچتے ہیں۔‘‘

آسٹریلیا کے لیے مصروف ٹیسٹ سیزن

آسٹریلیا اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے ساتھ ٹیم کے لیے آئندہ سات ماہ کا سخت ٹیسٹ شیڈول شروع ہوگا۔ اس دوران آسٹریلیا پہلے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے دوروں پر بھی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

شاندار فارم میں ہیں اسٹارک

موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں مچل اسٹارک غیر معمولی فارم میں ہیں۔ انہوں نے اب تک آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کی ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں بھی انہوں نے 31 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔اسٹارک نے اپنی طویل کامیاب کیریئر کا سہرا مسلسل بہتری، بہترین جسمانی فٹنس اور کھیل میں وقت کے ساتھ کی گئی چھوٹی لیکن مؤثر حکمت عملیوں کو دیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب آپ کی عمر 36 سال ہو اور آپ 16 برس سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہوں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے کھیل میں بہتری لائی ہے۔ آپ اتنے طویل عرصے تک اسی لیے کامیابی سے کھیلتے ہیں کیونکہ آپ مسلسل سیکھتے، خود کو ڈھالتے اور اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے رہتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

10 hours ago