قومی

OpenAI CEO Predicts Major Shift in Education: ’’اگلے 18 برسوں میں آج کا تعلیمی نظام نہیں رہے گا کارگر، مجھے نہیں لگتا کہ میرا بیٹا کالج جائے گا‘‘، اوپن اے آئی کے سی ای او نے کا بڑا بیان

اوپن اے آئی (OpenAI) کے سی ای او اور مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا کے نمایاں ترین چہروں میں سے ایک سام آلٹمین نے ایک پوڈکاسٹ میں ایسی پیش گوئی کی ہے، جس نے روایتی تعلیمی نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ آلٹمین کا کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی AI ٹیکنالوجی کے باعث اگلے 18 برسوں میں تعلیم کا روایتی تصور مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، یہاں تک کہ انھیں نہیں لگتا کہ ان کا بیٹا مستقبل میں کالج یا یونیورسٹی جائے گا۔ کامیڈین تھیو وان کے پوڈکاسٹ This Past Weekend میں گفتگو کرتے ہوئے آلٹمین نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ کالج پہلے ہی زیادہ تر لوگوں کے لیے مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا،اور اگر آپ 18 سال آگے دیکھیں تو تعلیمی منظرنامہ بہت مختلف ہوگا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے بچوں کی نہیں، بلکہ والدین کی فکر ہے۔ بچے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں، اسے اپنانا سیکھتے ہیں اور نئے قسم کے روزگار تلاش کرتے ہیں۔ لیکن پچاس سال کے والدین کے لیے اچانک ایک نیا نظام سیکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔‘‘ آلٹمین کا ماننا ہے کہ AI ہمیشہ انسانوں سے زیادہ ذہین رہے گی، اس لیے روایتی تعلیم جس کا محور علمی مقابلہ اور معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے، اب کم اہم ہو جائے گا۔ ان کے مطابق تعلیم کا مرکز اب انسانی خصوصیات پر ہونا چاہیے—جیسے تخلیقی سوچ، جذبات کی سمجھ، اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ سازی اور AI کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرنا۔ انھوں نے AI کے کردار کو کیلکولیٹر کی آمد سے تشبیہ دی، جس نے ایک وقت میں ریاضی کی تعلیم کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک اور نیا ٹول ہے، جیسے کیلکولیٹر تھا۔ اب یہ ٹول چین (Tool Chain) کا حصہ ہے۔‘‘

آلٹمین نے نئی نسل کی ذہنی صحت پر ٹیکنالوجی کے اثرات پر بھی بات کی اور زور دیا کہ مستقبل میں تعلیم کو محض معلومات یاد کروانے کے بجائے، انسان کے اندرونی جذبات، اخلاقیات اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں پر مرکوز ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس طرح صنعتی انقلاب کے دور کے لوگ آج کے انسانوں کی زندگی کو نسبتاً آسان سمجھتے، ویسے ہی ہم آج سے سو سال بعد کے انسانوں کے بارے میں سوچیں گے۔‘‘ سام آلٹمین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں AI کا کردار نہ صرف روزگار بلکہ تعلیم، طب، میڈیا اور دیگر کئی شعبوں میں بڑھتا جا رہا ہے۔ آلٹمین کا یہ اعتراف کہ تعلیم اپنی موجودہ شکل میں شاید آنے والے وقت میں غیر متعلق ہو جائے، تعلیمی ماہرین اور پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

20 minutes ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

36 minutes ago