بین الاقوامی

Nothing can justify the obliteration of Gaza: غزہ کی تباہی، جو پوری دنیا کے سامنے ہوئی، کسی بھی صورت جائز نہیں ٹھہرتی:یواین جنرل سکریٹری

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرِس نے دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ کی تباہی، جو پوری دنیا کی نظروں کے سامنے پیش آئی، کسی بھی صورت جائز نہیں ٹھہرتی۔” انہوں نے کہا کہ اگرچہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کی مذمت ضروری ہے، لیکن اس کے بعد غزہ میں جو وحشت ناک مناظر دیکھنے کو ملے، جن میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت، خوراک اور پانی کی شدید قلت، بنیادی سہولیات کی تباہی اور لاکھوں افراد کی جبری بے دخلی شامل ہے، وہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ گوٹیرِس نے فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری، گھروں کی مسماری، اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو دو ریاستی حل کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی توسیع پسندی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات فوری طور پر بند کیے جائیں کیونکہ یہ دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق فلسطین کے علاقوں پر بتدریج قبضہ، اور لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا ایک ایسے مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے جہاں امن کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔

انٹونیو گوٹیرِس نے عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ صرف بیانات پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس دو ریاستی حل کی طرف ایک عملی پیش رفت ہونی چاہیے، نہ کہ محض رسمی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین دو علیحدہ، خودمختار ریاستوں کی حیثیت سے، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر، ایک پرامن بقائے باہمی کی طرف قدم بڑھائیں—یہی واحد قابل قبول اور پائیدار حل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 minutes ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

38 minutes ago