جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف ایک کمیونٹی کو نشانہ بنانے سے تناؤ میں اضافہ ہی ہوگا۔ وقف (ترمیمی) بل کے خلاف احتجاج کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے وضاحت کی کہ مسلم کمیونٹی کی خیراتی سرگرمیاں وقف بورڈ کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مذہب ایسا نہیں جو خیراتی سرگرمیاں نہ کرتا ہو۔ مسلم کمیونٹی کی خیراتی سرگرمیاں وقف کے ذریعے ہوتی ہیں۔صرف ایک کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوگا۔ایک دن پہلے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اے آئی ایم پی ایل بی کے دفتر سیکریٹری محمد وقار الدین لطیفی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ 17 مارچ کو دہلی میں ایک بڑے اور کامیاب احتجاج کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اعلامیہ
مسلم پرسنل لاء بورڈکے ترجمان اور وقف بل کے خلاف ایکشن کمیٹی کے کنوینر قاسم رسول الیاس نے بورڈ کی طرف سے تمام مسلم تنظیموں، سول سوسائٹی گروپس، اور دلت، آدی واسی، او بی سی، اور دیگر اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کی مہربانی اور ان جماعتوں کے متحدہ تعاون کے بغیر دہلی کے مظاہرے کی کامیابی ممکن نہ ہوتی۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جو نہ صرف بڑی تعداد میں شریک ہوئے بلکہ مجوزہ قانون کو مسترد کرنے میں بھی ثابت قدم رہے۔
مسلم پرسنل لاء کے بیان میں کہا گیا کہ بورڈ کی 31 رکنی ایکشن کمیٹی نے تمام آئینی، قانونی، اور جمہوری ذرائع اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بل کی مخالفت کی جا سکے جسے انہوں نے “متنازعہ، امتیازی، اور نقصان دہ” قرار دیا ہے۔ احتجاج کے پہلے مرحلے کے طور پر، پٹنہ میں 26 مارچ اور وجے واڑہ میں 29 مارچ کو ریاستی اسمبلیوں کے سامنے بڑے احتجاجی دھرنے منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔بیان کے مطابق، ضلعی سطح پر عوامی کانفرنسیں، سیمینارز، سمپوزیم، اور دھرنے منعقد کیے جائیں گے، اور ضلعی مجسٹریٹس کے ذریعے صدرِ ہند کو میمورنڈم پیش کیے جائیں گے۔
جے پی سی چیئرمین کا پرسنل لاء بورڈ پر الزام
تاہم، احتجاج کے ردعمل میں، وقف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے چیئرمین اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ ملک میں “عدم استحکام” پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چاہے وہ عمران مسعود ہوں یا اے آئی ایم پی ایل بی، وہ اقلیتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے احتجاج کے ذریعے قوم میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم نے وقف جے پی سی کے سامنے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بلایا تھا۔ ہم نے ان کے خیالات کو ریکارڈ کیا اور شامل کیا۔ جب حکومت نے ابھی تک ترمیمی بل پیش بھی نہیں کیا تو مسلم پرسنل لاء بورڈ کس چیز کے خلاف احتجاج کر رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا، “قانون ابھی بنا بھی نہیں، تو وہ ملک گیر احتجاج کی دھمکی کیوں دے رہے ہیں؟عمران مسعود جے پی سی کے رکن تھے، اور انہوں نے شق وار ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ وہ جانتے ہیں کہ ایک بہتر قانون آنے والا ہے۔نیا قانون غریبوں کے فائدے کے لیے ہوگا اور ان لوگوں کو ہٹائے گا جنہوں نے اپنے فائدے کے لیے اس کا استعمال کیا، پھر بھی وہ افراتفری پھیلانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…