قومی

Kunal Kamra On Shinde: جس اسٹوڈیو میں کنال کامرا اور انڈیا گاٹ لیٹنٹ شو شوٹ ہوا تھا، اس پر چلے گا بلڈوزر؟

Kunal Kamra vs Eknath Shinde: مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر کامیڈین کنال کامرا کے طنزنے طوفان کھڑا کردیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان اس اسٹوڈیو کوتوڑا جائے گا، جس میں کنال کامرا نے ویڈیو شوٹ کیا تھا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی ٹیم اسٹوڈیوکو توڑنے پہنچی ہے۔

اس سے پہلے مہاراشٹرکے وزیراورشیو سینا کے لیڈرپرتاپ سرنائک نے کہا کہ جس اسٹوڈیو میں کنال کامرا نے شیوسینا پرتبصرہ کیا وہ اسٹوڈیوغیرقانونی ہے، اس پربلڈوزرکی کارروائی ہونی چاہئے۔ اس کے لئے بی ایم سی کمشنرسے میں نے بات کی ہے۔ ایکناتھ شندے کی پارٹی شیوسینا کے کئی کارکنان اتوار کی رات کھارعلاقے میں واقع ہوٹل یونیکاننٹیل کے باہرجمع ہوئے اورکلب اور ہوٹل احاطے میں توڑ پھوڑکی۔ ’ہیبیٹیٹ کلب‘ میں ہی تنازعہ ’انڈیاز گاٹ لیٹینٹ‘ شوکوشوٹ کیا گیا تھا۔ اس شو میں گالیوں کے ساتھ ساتھ نازیبا تبصرہ کیا گیا تھا۔

اسٹوڈیو کے مالک کا بیان آیا سامنے

تنازعہ کے درمیان اسٹوڈیو نے پیرکے روز کہا، ”ہمیں نشانہ بناکرکی گئی حال کی وحشیانہ حادثات سے ہم حیران اور فکرمند ہیں اوربری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔ فنکاراپنے خیالات اور تخلیقی انتخاب کے لئے پوری طرح سے خود ذمہ دار ہیں۔ ہم تب تک کام بند کررہے ہیں جب تک ہمیں خود کو اوراپنی املاک کو خطرے میں ڈالے بغیر آزادانہ اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کا بہترین طریقہ نہیں مل جاتا۔”

کنال کامرا نے کیا کہا تھا؟

کنال کامرا نے حال ہی میں ایکناتھ شندے پر کامیڈی کی تھی۔ انہوں نے نام تو نہیں لیا، لیکن ان کا اشارہ نائب وزیراعلیٰ کی طرف ہی تھا۔ انہوں نے ’دل توپاگل ہے‘ فلم کے گانے کے انداز میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیا ہوا شیوسینا بی جے پی سے باہرآگئی۔ پھرشیوسینا، شیوسینا سے باہرآگئی۔ این سی پی، این سی پی سے باہر آگئی۔ ایک ووٹرکو 9 بٹن دے دیئے، سب کنفیوز ہوگئے۔ شروع ایک شخص نے کیا تھا، وہ ممبئی میں ایک بہترین ضلع تھانے ہے، وہیں سے آتے ہیں۔  انہوں نے گاتے ہوئے کہا، ”تھانے کی رکشہ، چہرے پر داڑھی، آنکھوں میں چشمہ… ایک جھلک دکھلائے کبھی، گوہاٹی میں چھپ جائے۔ میری نظر سے تم دیکھو، غدارنظروہ آئے…۔” اس طنز کے معاملے میں ممبئی پولیس نے کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے توڑ پھوڑ کے معاملے میں بھی کارروائی کی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago