قومی

One Nation One Election Bill: ایک ملک، ایک الیکشن کے لئے جے پی سی کی تشکیل، 39 اراکین پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کوکیا گیا شامل

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے جمعہ کے روز(20 دسمبر) کوملک میں پارلیمانی اوراسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرانے کا التزام کرنے والے بل صوتی ووٹوں سے منظوری دی ہے۔ ساتھ ہی اس سے متعلقہ ایک دیگربل پرغورکرنے کے لئے تشکیل کی جانے والی کمیٹی میں ایوان بالا کے 12 اراکین کوشامل کرنے کی تجویزکوبھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں کل 39 اراکن کو شامل کیا گیا ہے۔ ون نیشن ون الیکشن کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے چیئرمین کی ذمہ داری سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری کو سونپی گئی ہے۔

اس سے پہلے وزیرقانون ارجن رام میگھوال نے ایوان زیریں (لوک سبھا) اوراسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرانے کے التزام والے 129واں ترمیمی بل، 2024 اوراس سے متعلقہ یونین ٹیریٹری قانون ترمیمی بل 2024 کوپارلیمنٹ کی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے پاس غورکے لئے بھیجنے کی تجویزپیش کی گئی۔ اسے بھی صوتی ووٹ سے منظورکرلیا گیا۔ ان بلوں پرغورکرنے کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی میں لوک سبھا کے 27 اراکین کونامزد کیا گیا ہے۔ ایک بارکے التوا کے بعد دوپہر12 بجے ایوان بالا کی کارروائی شروع ہوئی توارجن رام میگھوال نے اس کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کوشامل کرنے کی تجویز پیش کی۔

ایوان بالا سے اس کمیٹی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گھنشیام تیواری، بھونیشورکلیتا، کے لکشمن، کویتا پاٹیدار، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سنجے جھا، کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا اورمکل واسنک، ترنمول کانگریس کے ساکیت گوکھلے شامل ہیں۔ کانگریس، دراوڑ منیترا کزگم کے پی ولسن، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، بیجوجنتا دل کے مانس رنجن منگراج اوروائی ​​ایس آرکانگریس کے وی وجے سائی ریڈی کوشامل کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ان لیڈران کو کیا گیا شامل

اس کمیٹی میں لوک سبھا سے جن 27 اراکین کوشامل کیا گیا، ان میں بی جے پی سے پی پی چودھری (چیئرمین کی ذمہ داری)، سی ایم رمیش، بانسری سوراج، پروشوتم روپالا، انوراگ ٹھاکر، وشنودیال شرما، بھرت ہری مہتاب، سنبت پاترا، انل بلونی، وشنودت شرما، بیجنت پانڈا اور سنجے جیسوال شامل ہیں۔

کانگریس سے پرینکا گاندھی واڈرا، منیش تیواری اورسکھدیوبھگت کواس کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی سے دھرمیندریادواور چھوٹے لال، ترنمول کانگریس سے کلیان بنرجی، ڈی ایم کے سے ٹی ایم سیلوا گنپتی، ٹی ڈی پی سے ہریش بال یوگی، شیوسینا (یوٹی بی) سے انل دیسائی، این سی پی (شرد پوار گروپ) سے سپریا سولے، شیوسینا سے شری کانت شندے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) سے شانبھوی، مارکسوادی پارٹی کے کے رادھا کرشنن  شامل ہیں۔ وہیں آرایل ڈی کے چندن چوہان اور جن سینا پارٹی کے بالا شوری ولبھ نینی کو اس کمیٹی میں شامل کای گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں کل کتنے اراکین

ایک ملک ایک الیکشن کے لئے بنائی گئی جے پی سی کے لئے راجیہ سبھا سے گھنشیام تیواری، بھونیشورکلیتا، ڈاکٹرکے لکشمن، کویتا پاٹیدار، سنجے کمارجھا، رندیپ سرجے والا، مکل واسنک، ساکیت گوکھلے، پی ولسن، سنجے سنگھ، مانس رنجن، وجے سائی ریڈی منتخب کئے گئے ہیں۔

لوک سبھا میں 17 دسمبرکوکیا گیا تھا پیش

کمیٹی کوآئندہ بجٹ سیشن کے آخری ہفتے کے پہلے دن تک رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ان بلوں کو17 دسمبرکولوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ ایوان میں ووٹنگ کے بعد 129ویں آئینی ترمیمی 2024 کوپھر سے قائم کیا گیا۔ بل کو پیش کئے جانے کے حق میں 263 ووٹ پڑے، جبکہ مخالفت میں 198 ووٹ پڑے تھے۔ اس کے بعد ارجن رام میگھوال نے صوتی ووٹ سے ایوان کی رضامندی کے بعد یونین ٹیریٹری قوانین (ترمیمی) بل 2024 بھی پیش کیا۔ کانگریس اوردیگراپوزیشن جماعتوں نے اس بل کومتعارف کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بل کومشترکہ پارلیمانی کمیٹی کوبھیجا جائے۔ وزیرقانون ارجن میگھوال نے کہا تھا کہ ایک ساتھ انتخابات کے انعقاد سے متعلق مجوزہ بل ریاستوں کے اختیارات چھیننے والا نہیں ہے، لیکن یہ بل مکمل طورپرآئینی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kareena Kapoor Religion: کرینہ کپور کس مذہب  کو فولو کرتی ہیں؟ جانئے کرینہ کپور اس مذہب کی فولو کرتی ہیں

کرینہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے…

1 hour ago