قومی

Kazakhstan road accident: کزاخستان میں سڑک حادثہ، ایک ہندوستانی طالب علم جاں بحق، دو زخمی، التائی پہاڑوں سے واپسی کے دوران ہوا حادثہ

کزاخستان کے شہر اوسکیمن سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ التائی کی پہاڑیوں میں پیش آنے والے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع کزاخستان میں واقع بھارتی سفارت خانے نے منگل کے روزدی۔ بھارتی سفارت خانے کے مطابق، سیمی میڈیکل یونیورسٹی کے 11 بھارتی طلبہ مشرقی کزاخستان کے التائی پہاڑوں کی سیر کے بعد واپس اوسکیمن شہر لوٹ رہے تھے، اسی دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایک طالب علم جاں بحق، دو زخمی

حادثے کے نتیجے میں ملی موہن (تاریخ پیدائش: 17 اپریل 2000) نامی طالب علم جاں بحق ہوگیا، جبکہ آشیكا شیجامنی سنتوش اور جسینابی زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانے نے بتایا کہ دونوں زخمی طلبہ کو اوسکیمن (کامیناگورسک) کے سٹی ہاسپٹل نمبر 1 میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

بھارتی سفارت خانے کا تعزیتی بیان

بھارتی سفارت خانے نے متوفی طالب علم کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ اس مشکل وقت میں خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ سفارت خانہ یونیورسٹی انتظامیہ، اسپتال حکام اور طلبہ کے اہل خانہ کے مسلسل رابطے میں ہے۔

التائی پہاڑوں کا تعارف

التائی پہاڑ وسطی ایشیا کا ایک مشہور پہاڑی سلسلہ ہے جو روس، چین، منگولیا اور کزاخستان تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ اپنی دلکش قدرتی مناظر، بلند چوٹیوں جن میں ماؤنٹ بیلوخا نمایاں ہے اور حیاتیاتی تنوع کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہی خطہ اوب اور ارتیش جیسی بڑی ندیوں کا منبع بھی ہے۔ التائی کے بعض حصوں کو ان کے منفرد ماحولیاتی نظام اور ثقافتی اہمیت کے باعث یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Belonging: A Journey of Love: سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ منظر عام پر، ملک کے سبھی بُک اسٹور پر دستیاب

کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ (Belonging:…

13 minutes ago

PM Modi extends Gujarati New Year greetings: وزیراعظم مودی نے گجراتی نئے سال پر خوشی، امن اور خوشحالی کے ساتھ عوام کو پیش کی مبارکباد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’نیا…

2 hours ago