نئی دہلی: سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، لکھنؤ میں آج مصنوعی ذہانت اور یونانی طب کے مابین ممکنہ اشتراک کے پس منظر یک روزہ سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ یونانی طب گوکہ ہزارہا سال سے بیمار انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے اور مختلف پیچیدہ امراض کے علاج میں اپنی افادیت ثابت کر چکی ہے لیکن موجودہ دور کی ترقیات سے اس کا ہم آہنگ ہونا بھی ضروری ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل نور ظہیر احمد صاحب نے مصنوعی ذہانت اور یونانی طب کو سیمینار کا عنوان بنایا اور قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حاملین کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔
سیمینار کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی پروفیسر جاوید مسرت صاحب، شیخ الجامعہ، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ اور مہمانان اعزازی رادھا رنگ راجن، ڈائریکٹر، سی ڈی آر آئی، لکھنؤ اور پروفیسر عبد القوی صاحب، پرنسپل، تکمیل الطب کالج، لکھنؤ تھے۔استقبالیہ خطبہ جناب نور ظہیر احمد صاحب نے پیش کیا۔
اپنے خطاب میں انھوں نے یونانی طب کے محققین سے گزارش کی کہ وہ معاصر جدید تکنیک سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی تحقیقات کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ مہمان اعزازی جناب پروفیسر عبد القوی صاحب نے سی سی آر یو ایم اور تکمیل الطب کالج کے رشتوں کی قدامت کا ذکر کیا اور اس موقع سے سی سی آر یو ایم اور تکمیل الطب کالج کے مابین ہونے والے میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ کے حوالے سے مستقبل کے تحقیقی منصوبوں میں رنگ بھرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مہمان اعزازی رادھا رنگ راجن نے مصنوعی ذہانت اور میڈیکل سائنس کے حوالے سے نہایت پرمغز خطاب کیا اور روایتی طریقہائے علاج میں اس کے استعمال کی ضرورت پر بالتفصیل روشنی ڈالی۔افتتاحی اجلاس کا اختتام ادارے کی ڈپٹی ڈائرکٹر محترمہ نجم السحر کے اظہار تشکر پر ہوا۔افتتاحی اجلاس کے بعد دو تکنیکی اجلاس بھی منعقد ہوئے جن میں ماہرین نے اس موضوع پر اپنی تحقیقات پیش کیں۔
پروگرام کی کامیابی میں جن افسران نے نمایاں خدمات انجام دیں ان میں ڈاکٹر غزالہ جاوید، ڈاکٹر پردیپ، ڈاکٹر پون کمار، ڈاکٹر عارفہ، ڈاکٹر محبوب السلام، ڈاکٹر نعیم,ڈاکٹر بشرا،ڈاکٹر شفا، ڈاکٹر رگھونشی ،ڈاکٹرکھیم چند ،ڈاکٹر وجے بھون ،اور اے او نر وکار پانڈے اور غفرالدین محی احمد بھی شامل تھے۔
آسام کے گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک…
جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…
دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی…
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…