قومی

وزیر اعظم مودی نے World Liver Day کے موقع پر شہریوں سے صحت مند غذا اپنانے اور تیل کا استعمال کم کرنے کی درخواست کی

ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند کھانے کی عادات اپنائیں اور مجموعی طور پر صحت مند طرز زندگی اختیار کریں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کھانے میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی، جیسے کہ کھانا پکانے کے تیل کا استعمال کم کرنا، صحت کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ باتیں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔

جے پی نڈا کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے اور صحت مند زندگی گزارنے کی گزارش کے ساتھ WorldLiverDay منانے کی قابل ستائش کوشش۔ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے چھوٹے اقدامات بھی ایک بڑا فرق لا سکتے ہیں۔ آئیے ہم مل کر موٹاپے کے بارے میں بیداری بڑھائیں اور ایک زیادہ فٹ اور زیادہ صحت مند ہندوستان بنائیں۔‘‘

اس سے قبل جے پی نڈا نے اپنی پوسٹ میں عوام پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے خوردنی تیل کی کھپت کو کم از کم 10 فیصد کم کرنے اور صحت مند معمولات پر عمل کرنے کا عہد کریں۔ انھوں نے لکھا تھا ’’اس WorldLiverDay کے موقع پر اپنے خوردنی تیل کی مقدار کو کم از کم 10% تک کم کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کا عہد کریں۔ جب ہم کھانے کو دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو چھوٹی تبدیلیاں بھی بڑے نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی گزارش پر آئیے یہ عہد کریں کہ موٹاپے کے بارے میں لوگوں میں بیداری لائیں۔‘‘

واضح رہے کہ طبی ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ جگر میں خود کو دوبارہ بہتر بنانے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے اور مناسب غذائی عادات کے ذریعے جگر کے گزشتہ طویل مدتی نقصان کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔ پھلوں، سبزیوں، اناج اور پروٹینز کا متوازن استعمال جگر کے مسائل کو کم کر سکتا ہے اور صحت مندی میں معاون ہوتا ہے۔

موٹاپے کے خلاف جاری ہے وزیر اعظم مودی کی جنگ

وزیر اعظم مودی نے ہی میں موٹاپے سے لڑنے اور تندرستی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ طرز زندگی کے سبب ہونے والی بیماریوں کا شکار نہ ہوں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ روزمرہ کے کھانوں میں تیل کو کم کرنا نہ صرف ذاتی صحت کا انتخاب ہے بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ انھوں نے کہا ’’میں آج آپ سے ایک وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو اپنے کوکنگ آئل کے استعمال کو 10% تک کم کرنا چاہیے۔ یہ موٹاپے کو کم کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہو گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Ministry of Home Affairs Major Decision: جنتر منتر پر اب نہیں ہوگا احتجاج، وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہلی میں مظاہروں کے لیے 3 مقامات طے

رام لیلا میدان، براری میدان اور سی بی ڈی میدان کو احتجاجی مقامات کے طور…

31 minutes ago

Employees’ Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کا بڑا اعلان، اب 25 ہزار روپے تنخواہ والے ملازمین بھی پنشن کے دائرے میں

ملازمین کے مستقبل فنڈ (ای پی ایف) اور ایمپلائیز پنشن اسکیم (ای پی ایس) دونوں…

58 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

2 hours ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

4 hours ago