-بھارت ایکسپریس
بھارتک ایکسپریس کے چیئرمین اور ایم ڈی اوپیندر رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر پوجا-ارچنا کی گئی۔
انتہائی سنجیدہ، حساس، خوش مزاج اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر پوری دنیا میں مشہور پشکر جھیل اور برہما مندر میں پشکر پروہت سنگھ کی طرف سے پوجا-ارچنا کی گئی اور رودرابھیشیک کا انعقاد کیا گیا۔ پشکر پروہت سنگھ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر پروہتوں کے ذریعہ ان کی لمبی عمر، ان کے چینل کی ترقی اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کے لئے دعائیں کیں۔
قابل ذکر ہے کہ کسی صحافی میں اگر روحانیت کا کوئی حصہ مل جائے تو اس کی شخصیت وسیع تر اور عظیم ہو جاتی ہے۔ کئی بار سینئر صحافی اوپیندر رائے کو عوامی اسٹیج پر بولتے ہوئے سنا گیا ہے۔ ان کی باتیں لوگوں کے دلوں کو چھو لیتی ہیں۔ زندگی کو دیکھنے کا ان کا علیحدہ نظریہ ہے۔ وہ دفترمیٹنگ میں بھی ایک الگ وزن پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے کی پیدائش اترپردیش کے غازی پور ضلع کے شیرپور میں 16 جنوری 1982 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں شیر پور اور انٹرکالج، محمدآباد میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگے کی پڑھائی لکھنؤ یونیورسٹی سے مکمل کی، جس کے بعد وہ راشٹریہ سہارا بیورو چیف کے طور پر اپنا کیریئر بنانے ممبئی چلے گئے۔ ان کی باصلاحیت قیادت کا ہی کمال ہے کہ چینل کے سبھی افسران-ملازمین اور صحافی ایک دھاگے میں بندھے ہوئے ہیں۔ وہ سب کے رہنما ہیں، بہترین وہ ایک مؤثر مینیجر، بہترین اسپیکر اور سب کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔
مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب یونیورسٹی…
مسابقہ میں کشمیرسے کنیاکماری تک سے تقریباً 600 سے زائد حفاظ وقراء اس کے کل…
امت شاہ نے منشیات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…
راہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ…