قومی

Petrol-Diesel Rate: تیل کمپنیوں نے جاری کی پٹرول-دیژل کی قیمت، یوپی کے ان شہروں میں سستا ہوا تیل

Petrol-Diesel 11 January Rate: گلوبل مارکیٹ (International Market) میں کچے تیل کی قیمتوں میں ہلکی تیزی آئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں مسلسل کچے تیل کی قیمتوں میں معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی تیل کمپنیوں میں بھی آج صبح (جمعرات) کو پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ آج بھی بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سبھی بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں پہلے کی طرح برقرار ہیں۔ حالانکہ آج اترپردیش، راجستھان اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا-گریٹرنوئیڈا میں آج پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر 99.60 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے، جبکہ ڈیژل 16 پیسے گرکر 89.77 روپئے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ وہیں راجستھان کے جے پور میں پٹرول 16 پیسے مہنگا ہوا اور 109.46 روپئے لیٹر پہنچ گیا، جبکہ ڈیژل 15 پیسے بڑھ کر 94.61 روپئے لیٹرہوگیا ہے۔ ہریانہ کے گروگرام میں آج پٹرول 13 پیسے بڑھ کر 96.97 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 12 پیسے گرکر 89.84 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

میٹرو شہروں میں کیا ہے پٹرول-ڈیزل کی قیمت

دہلی میں بدھ کے روز پٹرول کی قیمت 96.72  روپئے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپئے فی لیٹر بنی ہوئی ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپئے لیٹر پر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپئے فی لیٹرکی قیمت سے فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mohan Bhagwat on Islam: اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، لیکن مسلمانوں کو ‘ہم بڑے ہیں’ کا جذبہ چھوڑنا ہوگا: موہن بھاگوت

اپنے شہروں میں جانئے پٹرول-ڈیزل کی قیمت

ہندوستان میں ریاستی سطح پر بھی تیل کی قیمتیں الگ الگ ہوتی ہیں، کیونکہ ریاستی سطح پر ٹیکس الگ الگ لگتا ہے۔ آپ بھی اپنے یہاں پر ایک ایس ایم ایس کے ذریعہ روز اپنے شہر میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت جان سکتے ہیں۔ اس کے لئے انڈین آئل (IOCL)  کے گراہکوں کو RSP کوڈ لکھر 9224992249  نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ وہیں ایچ پی سی ایل کے گراہک پرائس چیک کرنے کے لئے HPPRICE  (ڈیلر کوڈ) لکھ کر 9222201122  نمبر پر بھیج دیں اور بی پی سی ایل گراہک پٹرول-ڈیزل کی قیمت چیک کرنے کے لئے آرایس پی (ڈیلرکوڈ) لکھ کر 9223112222  نمبر پر بھیجیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago