Aligarh: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کے بعد اب اس طرح کے واقعات اترپردیش کےعلی گڑھ میں بھی دیکھنے کو ملے۔ اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے کئی گھروں میں دراڑیں نظر آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ ان کا حال بھی کہیں اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کی طرح نہیں ہوجائے ۔
علی گڑھ کی مونشپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر راکیش یادو نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو حادثہ والی جگہ پر تحقیق کے لئے روانہ کریں گے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے حکومت کے ذریعہ اسماٹ سٹی پروجکٹ کے تحت پائپ لائن بچھائی گئی تھی،جو اب مبینہ طور پر لیک ہورہی ہے۔ جس سے دراڑیں آرہی ہیں۔ کنوری گنج علاقہ کے گھروں میں دراڑیں اور ریسوا کی خبریں ملی ہے۔
کوئی مدد نہیں ملی اب تک
وہاں کے رہنے والے منصور علی نے کہا کہ تین چار دن ہوگئے ہیں۔ ہم نے ادارے کو اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس مہینے کی شروعات میں ہزاروں گھروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھی۔ان سب کے سبب یہاں کی فیملی ہجرت کرنے پر مجبور ہوگی ہیں ۔ ۔کچھ لوگ عارضی کیمھوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔اس علاقہ میں 86 مکانات رہنے کے لائق نہیں ہیں۔
جوشی مٹھ ضلعی انتظامیہ نے ڈوبتے شہر میں رہنے والے غیر محفوظ گھروں پر ریڈ کراس کے نشان لگائے ہیں۔ یہاں سینکڑوں گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، لوگ خوفزدہ ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ بہت سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں جب کہ کئی خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…