اڈیشہ ٹرین حادثے میں 261 لوگوں کی لاشیں برآمد، پی ایم مودی پہنچے بالاسور
Odisha Train Accident: وزیر اعظم نریندر مودی اوڈیشہ کے بالاسور پہنچ گئے ہیں۔ وہ واقعہ اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ اوڈیشہ کے بالا سور میں ہوئے خطرناک ٹرین حادثہ نے ہر کسی کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ بالاسور میں بہناگا بازار اسٹیشن کے پاس 3 ٹرینوں کی اس خطرناک ٹکر میں 280 افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے اور 900 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حادثے سے متعلق اب سیاسی بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اب ریلوے کے سرکشا کوچ والے دعووں پر سوال اٹھانے شروع کردیے ہیں۔ وہیں وزیرریل اشونی ویشنو اور دھرمیندر پردھان جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیر ریلوے اشونی وشنو اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ وزیر اعظم مودی موقع پر
وزیر اعظم نریندر مودی ریلوے کے وزیر اشونی وشنو اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کے ساتھ بالاسور میں ٹرین حادثہ کے مقام پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مجرموں کو بخشہ نہیں جائے گا-پی ایم مودی
وزیراعظم نریندر مودی نے بالاسور کے ایک ہسپتال میں متاثرین سے ملاقات کی اور کہاکہ، “جو لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ بہت تکلیف دہ اور ہمدردی سے بھی آگے دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ جتنے بھی لواحقین زخمی ہوئے ہیں، حکومت ان کے علاج میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔ حکومت حادثہ کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔ہر طرح کی جانچ کے ہدایت دی گئی ہے۔ جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، اسے کسی صورت میں بخشہ نہیں جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 21 زندگی اور شخصی…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے…