-بھارت ایکسپریس
David Warner Retirement Test Cricket Australia: آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے عظیم کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی نے آفیشیل ویب سائٹ پریہ جانکاری شیئرکی۔ وہ پاکستان کے خلاف جنوری 2024 میں ٹسٹ کیریئرکا آخری میچ کھیلیں گے۔ اس سے پہلے ڈیوڈ وارنرایشیزسیریزاور عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلیں گے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جنوری 2024 میں ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ اسی دوران ڈیوڈ وارنر آخری میچ کھیلیں گے۔
ڈیوڈ وارنرابھی انگلینڈ میں ہیں اوروہ ہندوستان کے خلاف ہونے والے فائنل میچ کی تیاری کررہے ہیں۔ ڈیوڈ وارنراس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 16 جون سے شروع ہونے والی ایشیزسیریزکا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پرشائع خبرکے مطابق، ڈیوڈ وارنرنے حال ہی میں ٹسٹ میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کی ہے۔ وہ جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف سڈنی ٹسٹ کے دوران ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ یہ ان کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیزکے خلاف بھی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیل سکتے ہیں۔
ڈیوڈ وارنرنے کہا کہ آپ کو رن بنانے ہوں گے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ (2024) ٹی-20 عالمی کپ میں شاید میرا آخری میچ ہوگا۔ میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ اور ایشیز سیریز کے بعد پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریزمیں آخری بار کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کا اب تک کا کیریئر شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 102 ٹسٹ میچوں میں 8158 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ڈیوڈ وارنر نے 3 ڈبل سنچری، 25 سنچری اور 34 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ان کا ٹسٹ انٹرنیشنل میں سب سے بہترین اسکور 335 رن رہا ہے۔ وہ ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان سمیت کئی بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…