قومی

Odisha Rath Yatra stampede: پوری رتھ یاترا میں بھگدڑ سے 3 اموات پر راہل و کھڑگے کا اظہار افسوس، حکومت سے جوابدہی اور راحت میں تیزی کا مطالبہ

اوڈیشہ کے پوری ضلع میں واقع گُنڈیچا مندر کے قریب سالانہ جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران پیش آنے والے حادثے پر کانگریس پارٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کی صبح ساردھا بلی مقام پر بھگدڑ کے باعث 3 عقیدت مندوں کی موت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی نے اس افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا، ’’پوری میں رتھ یاترا کے دوران ہوئی بھگدڑ کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے اور زخمی عقیدت مندوں کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے اوڈیشہ حکومت سے اپیل کی، ’’راحت کاری کے کاموں میں تیزی لائے اور کانگریس کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ ہر ممکن مدد فراہم کریں۔‘‘ راہل گاندھی نے اس سانحے کو ایک سنگین تنبیہ قرار دیتے ہوئے لکھا، ’’ایسے بڑے مذہبی اجتماعات میں سکیورٹی اور بھیڑ نظم و نسق کی تیاری کو سنجیدگی سے جانچنے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انسانی جانوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، اور اس ذمہ داری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے بیان میں گہرے رنج کا اظہار کیا، ’’جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے حادثے سے میں سخت دُکھی ہوں، جس میں تین عقیدت مند جاں بحق اور کم از کم پچاس زخمی ہوئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ سانحہ ان خبروں کے بعد پیش آیا ہے جن میں بتایا گیا کہ جمعہ کو یاترا کے دوران 500 عقیدت مند زخمی ہوئے تھے۔ اس قسم کی لاپروائی اور بدنظمی ناقابل قبول ہے۔‘‘ کھڑگے نے مطالبہ کیا، ’’ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام واقعے کی مکمل اور گہرائی سے جانچ کریں۔ طے شدہ مذہبی تقاریب کے دوران عوامی سلامتی اور بھیڑ نظم و نسق کی مکمل تیاری ہونی چاہیے۔ جو بھی اس حادثے کا ذمہ دار ہو، اسے قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’کانگریس پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے اور ہر طرح کی امدادی کوششوں، طبی سہولیات اور راحت کاری میں تعاون کرے گی۔‘‘

کانگریس کے سرکاری ایکس ہینڈل سے بھی اس واقعے پر ردعمل آیا، ’’اوڈیشہ کے پوری میں رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ کے باعث تین عقیدت مندوں کی موت کی خبر نہایت تکلیف دہ ہے۔‘‘ مزید کہا گیا، ’’ہم دعا گو ہیں کہ خدا مرحومین کو ابدی سکون عطا کرے اور زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

حادثے کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق، رتھ یاترا کے دوران صبح کے وقت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جب اچانک بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع انتظامیہ نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور راحت کاری کے اقدامات جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago