قومی

Naveen Patnaik admitted to hospital: اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک کی طبیعت خراب، اسپتال میں کرایا گیا داخل، اسپتال جلد جاری کرے گا ہیلتھ بلیٹن

بھونیشور: اڈیشہ کے سابق وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ نوین پٹنائک کو اتوار کی شام بھونیشور کے ایس یو ایم الٹیمیٹ میڈیکیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈی ہائیڈریشن اور تھکاوٹ کی وجہ سے انہیں شام 5 بج کر 15 منٹ پر اسپتال لے جایا گیا۔

اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ کے ذریعے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے قائد حزب اختلاف نوین پٹنائک کی خراب صحت کے بارے میں معلوم ہوا۔ میں بھگوان جگن ناتھ سے ان کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘

نوین پٹنائک کو اچانک محسوس ہوئی بے چینی

وہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور وہ جلدی سے ریکور کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ بتایا گیا کہ نوین پٹنائک کو اچانک بے چینی محسوس ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی سرکاری رہائش گاہ نوین نواس پہنچی۔

اسپتال جلد جاری کرے گا تفصیلی ہیلتھ بلیٹن

ابتدائی جانچ کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا گیا۔ بی جے ڈی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ اسپتال کی طرف سے جلد ہی ایک تفصیلی ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جائے گا۔ پارٹی اور ان کے حامی ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کر رہے ہیں۔

سروائیکل آرتھرائٹس میں مبتلا تھے پٹنائک

اس سے قبل، 78 سالہ پٹنائک کی جون کے مہینے میں ممبئی کے ایک اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی تھی۔ وہ سروائیکل آرتھرائٹس میں مبتلا تھے، جس کے لیے 22 جون کو ان کی سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد انہیں 7 جولائی کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور 12 جولائی کو وہ بھونیشور واپس آ گئے تھے۔

نوین پٹنائک کے علاج کے دوران، بی جے ڈی کے ریاستی سطح کے کام کو سنبھالنے کے لیے ایک 15 رکنی کمیٹی بنائی گئی، جس کی سربراہی پارٹی کے نائب صدر دیبی پرساد مشرا کر رہے تھے۔ یہ کمیٹی پٹنائک کی غیر موجودگی میں تنظیم کے تمام اہم کاموں کو دیکھ رہی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Baby Girl Death Due to Loud Volume of DJ: اتر پردیش: بلیا میں ڈی جے کی تیز آواز سے 20 روزہ بچی کی موت، خاندان میں کہرام

منیئر تھانہ علاقے کے مڈیاری گاؤں میں پیش آیا واقعہ، اہل خانہ نے ڈی جے…

1 hour ago

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

2 hours ago