مختارانصاری کی بھتیجی اورسماجوادی پارٹی کی امیدوارافضال انصاری کی چھوٹی بیٹی نوریہ انصاری اور بڑی بیٹی نصرت انصاری دونوں غازی پور میں انتخابی تشہیرمیں مصروف ہوئی ہیں۔ نصرت جہاں شہری علاقے میں توجہ مرکوزکررہی ہیں۔ وہیں نوریہ دیہی علاقوں میں انتخابی تشہیرکرنے میں مصروف ہیں۔ قابل ذکرہے کہ افضال انصاری کی تین بیٹیاں ہیں۔ نصرت انصاری، نوریہ انصاری اور ماریہ انصاری ہیں۔ ان میں نوریہ اور ماریہ جڑواں بہنیں ہیں جبکہ نصرت سب سے بڑی ہیں۔
نوریہ انصاری کا ایک ویڈیوسامنے آیا ہے، جس میں وہ دیہی علاقوں میں مکمل بھوجپوری زبان میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ نوریہ دیہی علاقوں کی خواتین کے درمیان ٹاٹ پربیٹھ کربھوجپوری زبان میں ان کو مودی حکومت کی خامیاں گنا رہی ہیں۔ نوریہ نوٹ بندی سے لے کرکورونا کے دوران ہوئی اموات پر مودی حکومت کو گھیر رہی ہیں۔
رام مندرپربھی نوریہ نے مودی حکومت کو گھیرا اورمودی حکومت پرانگریزوں کی طرف ہندو-مسلم کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ نوریہ نے دیہی علاقوں کے درمیان مودی حکومت کوگھیرتے ہوئے رام مندر کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف مندر بنواکر، تھالی بجوا کراوردیا جلوا کراتنے میں ہی خوش ہو جا رہے ہیں۔
نوریہ نے نوٹ بندی کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی کی اورنوٹ بندی کے دوران ہزاروں لوگ تولائن میں لگاکرمرگئے۔ کورونا کے وقت میں غازی پورمیں گنگا میں ملی لاشوں پر بھی انہوں نے حکومت کوگھیرنے کی کوشش کی اورکہا کہ کورونا کے دوران گنگا میا میں لاشیں بچھ گئیں۔
نوریہ نے مزید کہا کہ ملک میں جب انگریزآئے تھے، تب انہوں نے ہندواور مسلمانوں کے درمیان بھید بھاؤ کیا تھا، جس سے کہ یہ دونوں متحد نہ رہیں اورہم یہاں راج کرتے رہیں۔ وہیں اب مودی حکومت کررہی ہے۔ نوریہ نے مہنگائی، بدعنوانی، بے روزگاری اور پونجی وادکے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل خواتین سے کیا اورکہا کہ آپ کے ایک ووٹ سے حکومت بن اوربگڑسکتی ہے، اس لئے ووٹ ضرور کریں۔
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار پر بھی نوریہ نے حملہ بولا اور کہا کہ ایسے لیڈربی جے پی سے وابستہ ہو جارہے ہیں، جنہوں نے ہزاروں کروڑ کا گھوٹالہ کیا ہے اوروہاں جاکرسب کیس ختم ہوگیا۔ فی الحال افضال انصاری کے الیکشن نہ لڑپانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ان کی دو بیٹیاں انتخابی تشہیرمیں سرگرم ہیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار پارس ناتھ رائے کی بیٹی وندنا رائے اور بہو انورادھا رائے بھی انتخابی تشہیر کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…