قومی

Nuh Bus Accident: نوح میں بڑا حادثہ، عقیدت مندوں سے بھری بس میں لگی آگ، زندہ جلے8 افراد، متعدد زخمی

Nuh Bus Accident: جمعہ کی دیر رات ہریانہ کے نوح کے قریب KMP ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ عقیدت مندوں سے بھری بس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد آگ کی زد میں آگئے۔ ان میں سے 8 افراد زندہ جل کر مر گئے۔ اس کے ساتھ ہی 12 سے زائد افراد شدید جھلس گئے ہیں۔

مذہبی مقامات کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے عقیدت مند

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ رات تقریباً 1.30 بجے کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ بس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ تمام عقیدت مند مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے نکلے تھے اور بنارس اور ورنداون کا دورہ کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ جب تک آگ پر قابو پایا گیا اس وقت تک کئی لوگ جھلس چکے تھے۔

چنڈی گڑھ اور پنجاب کے رہنے والے ہیں عقیدت مند

بس میں سفر کرنے والے عقیدت مند چنڈی گڑھ اور پنجاب کے رہائشی ہیں۔ جو مذہبی مقامات کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے۔

بس ڈرائیور کو آگ لگنے کا علم نہیں تھا

حادثے کے وقت مدد کے لیے آئے لوگوں نے بتایا کہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے انہوں نے چلتی بس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ انہوں نے پکار کر ڈرائیور کو بس روکنے کو کہا لیکن جب اس نے بس نہیں روکی تو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل پر بس کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ لیکن جب تک بس رکی اس وقت تک بس میں آگ لگ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: یوپی میں انتخابات کے درمیان ایک اور پارٹی بی جے پی میں شامل، حمایت کا کیا اعلان

گاؤں والوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو فائر بریگیڈ اور پولیس کو آگ بجھانے کی اطلاع دی گئی۔ لیکن جب لوگوں کو بس سے باہر نکالا گیا تب تک وہ جل چکے تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 12 سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago