قومی

INS Arighat to be commissioned: نیوکلیئر سبمرین ’اریگھات‘ آج بن سکتی ہے اسٹریٹجک فورس کمانڈ کا حصہ، جانئے اس کی خاصیت

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کی نیوکلیئر سبمرین ’آئی این ایس اریگھات‘ تیار ہے۔ آج 29 اگست کو یہ سبمرین اسٹریٹیجک فورس کمانڈ (SFC) کا حصہ بن سکتی ہے۔ یہ بھارت کی دوسری نیوکلیئر سبمرین ہے۔ اس کی باضابطہ شمولیت کے بعد، ہندوستان کے پاس دو SSBN نیوکلیئر سبمرینز ہو جائیں گی۔ اس سے قبل سال 2016 میں دیسی نیوکلیئر سبمرین ’آئی این ایس اریہنت‘ کو جنگی بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

لفظِ اریگھات سنسکرت زبان سے لیا گیا ہے۔ سنسکرت میں اس کا مطلب ہے دشمنوں کو تباہ کرنے والا۔ بھارت کی یہ دوسری نیوکلیئر سبمرین وشاکھاپٹنم میں واقع شپ یارڈ میں بنائی گئی ہے۔ اریہنت آبدوز K-15 بیلسٹک میزائل (نیوکلیئر) میزائل سے لیس ہے جس کی رینج سمندر سے 750 کلومیٹر تک ہے۔ یہی نہیں بھارتی بحریہ کی یہ جدید آبدوز 4000 کلومیٹر تک مار کرنے والے K-4 میزائل سے بھی لیس ہوگی۔

اس نیوکلیئر سبمرین کا وزن تقریباً چھ ہزار ٹن ہے۔ اریگھات کی لمبائی تقریباً 110 میٹر اور چوڑائی 11 میٹر ہے۔ آئی این ایس ’اریگھات‘ اسٹریٹجک فورس کمانڈ کا حصہ بنے گا اور بحریہ کی جانب سے اس نیوکلیئر سبمرین کی اسٹریٹجک فورس کے ساتھ منسلک ہونے کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی دوسری نیوکلیئر سبمرین ’آئی این ایس اریگھات‘ ہندوستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ یقینی طور پر ہندوستان کی دوسری دیسی نیوکلیئر سبمرین ہے لیکن ‘’اریگھات‘ اپنے زمرے کے اریہنت سے کئی معاملات میں بہت زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

واضح رہے کہ ’آئی این ایس اریگھات‘ آج 29 اگست کو بحریہ میں شامل ہو سکتی ہے، لیکن اس آبدوز کی کمیشننگ کے پروگرام کو ابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔ جہاں آج بھارت کو دوسری نیوکلیئر سبمرین مل سکتی ہے وہیں بھارتی فوج کی تیسری نیوکلیئر سبمرین ’آئی این ایس اردھمان‘ کی تعمیر بھی جاری ہے۔ اس کی تعمیر کے بعد، ہندوستان کے جنگی بیڑے میں 16 ڈیزل (SSK) روایتی آبدوزیں اور تین جوہری آبدوزیں (SSBNs) ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایس ایس این یعنی نیوکلیئر پاور سبمرین کو دس سالہ لیز ختم ہونے کے بعد سال 2022 میں روس کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 2004 میں، بھارت نے چار SSBN (‘Ship, Submersible, Balistic, Nuclear’) آبدوزیں بنانے کے لیے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ویسل (ATV) کا آغاز کیا تھا۔ اس منصوبے کی ایک چوتھی آبدوز (کوڈ نام S-4) بھی زیر تعمیر ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

35 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago