نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نےNCET، Joint CSIR-UGC NET اور UGC-NET جون 2024 کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ امتحانات ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے تھے۔ جون کا UGC-NET امتحان پہلے 18 جون کو ہوا تھا، لیکن اگلے ہی دن اسے منسوخ کر دیا گیا۔
NTA نے جمعہ کی رات جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا کہ NCET 2024 اب 10 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح مشترکہ CSIR-UGC NET کا انعقاد 25-27 جولائی تک کیا جائے گا جبکہ UGC-NET جون 2024 سائیکل کا امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔
NTA نوٹیفکیشن میں، امیدواروں کو مزید معلومات کے لیے www.nta.ac.in پر جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان 2024 اس کے اصل شیڈول کے مطابق ہی 6 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…