قومی

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری، جانئے کب سے کب تک کی جائے گی نامزدگی

Jammu and Kashmir: الیکشن کمیشن نے جمعرات (29 اگست) کو جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے جب کہ جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 9 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی جو شام 6 بجے ختم ہوگی۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کی کن سیٹوں پر ہوں گے انتخابات؟

جموں و کشمیر میں جن سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے ان میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل، خانیار، حباکدل، لال چوک، چنا پورہ، جدیبل، عیدگاہ، سنٹرل شالٹینگ، بڈگام، بیرواہ، خان صاحب، چرارِ شریف، چادورہ، گلاب گڑھ (ST) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ سندر بنی، نوشہرہ راجوری (ایس ٹی)، بدھل (ایس ٹی)، تھنامنڈی (ایس ٹی)، سورنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) میں بھی ایک ہی مرحلے انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir: راجوری-کپواڑہ سمیت تین مقامات پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، پونچھ میں چینی ساختہ گرینیڈ برآمد

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں 2014 کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہاں کی اسمبلی 2018 میں تحلیل ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کو ہٹا کر اسے یونین ٹیریٹری بنا دیا گیا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے طور پر یہاں پہلی بار ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد بھی بڑھ کر 90 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

8 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

29 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

38 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

40 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

54 minutes ago

UP Government: یوپی میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ فراہم کرنے کی نئی اسکیم! یوگی حکومت جلد کر سکتی ہے اعلان

نیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیاد پر، یوگی حکومت وارانسی اور پریاگ راج کو جوڑنے…

56 minutes ago