-بھارت ایکسپریس
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات کے بعد آج یعنی 6 جنوری 2023 کو میئرعہدے کا الیکشن ہونا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی میئراوراسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کا بھی انتخاب کیا جانا تھا، لیکن ایوان میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ آئندہ تاریخ تک کے لئے ایوان کو ملتوی کردیا گیا ہے، اب اگلی تاریخ کا فیصلہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرکریں گے۔ ووٹنگ سے پہلے کونسلروں کی حلف برداری ہونی تھی۔ تاہم اس سے پہلے ایوان میں عام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی اوربی جے پی اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ ایوان میں کرسیاں بھی چلیں۔ عام آدمی پارٹی کے اراکین لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے ذریعہ نامزد کونسلروں کی حلف برداری تقریب کی مخالفت کر رہے تھے۔
بی جے پی- عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی تک بھی دیکھنے کو ملی۔ دونوں پارٹیوں کے کونسلروں نے ایک دوسرے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے ایل جی کے ذریعہ میئر الیکشن کے لئے بی جے پی کی کونسلرستیہ شرما کو الیکشن افسر نامزد کرنے پراعتراض ظاہر کیا۔ دوسری جانب، کانگریس نے پہلے ہی میئراورڈپٹی میئر کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا تھا، اس لئے اس کے کونسلروں نے اس سے دوری بنا رکھی تھی۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ پہلے منتخب کئے گئے کونسلروں کی حلف برداری تقریب ہونی چاہئے۔ اس کے بعد بی جے پی کے کونسلروں کی طرف سے بھی نعرے لگنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی مارپیٹ میں بدل گئی۔ ہاتھاپائی اورمارپیٹ کے بعد کرسیاں تک چلنے لگیں۔ اس ہنگامے کے سبب ایوان میں ووٹنگ شروع نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری طرف، مارشل اورسیکورٹی افسران ایوان میں موجود کونسلروں کو ایک دوسرے سے بچانے میں مصروف ہوگئے۔ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا۔ سب سے پہلے نامزد کونسلروں کو حلف دلایا گیا ہے۔ اسی بات کی وجہ سے آج میئرالیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کونسلر ایم سی ڈی ایوان میں بھڑگئے۔
بی جے پی اراکین پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘یہ (عام آدمی پارٹی) بدامنی پھیلانے والے لوگ ہیں اوران کا کام بدامنی پھیلانا ہے۔ جب تعداد ان کے پاس ہے تو ان کو خوف کس بات کا ہے۔ یہ جو غنڈہ گردی ہے۔ یہ ان کے اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ راجیہ سبھا میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے اور یہاں پر بھی یہی ہو رہا ہے’۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایم سی ڈی کی کارروائی ملتوی
انتخابی افسرستیہ شرما کا کہنا تھا، ‘میں نے ایوان کی کارروائی پُرامن طریقے سے چلانے کے لئے کئی بار اپیل کی، لیکن ہنگامہ جاری ہے۔ اگر وہ پُرامن طریقے سے بیٹھتے ہیں تو ہم حلف دلانے کے لئے تیارہیں۔ اگر یہ لوگ پُرامن طریقے سے نہیں بیٹھیں گے تو ہم آئندہ تاریخ کا انتظارکریں گے’۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کونسلروں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے سبب ایم سی ڈی ایوان کی کارروائی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…