نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) جمعہ کے روز ’انتہائی خراب‘ زمرے میں درج کیا گیا۔ دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 7 بجے 332 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کچھ علاقوں میں AQI 400 کی ’سنگین‘ سطح کو بھی پار کر گیا۔
دہلی-این سی آر کے دیگر شہروں میں بھی ہوا کا معیار بگڑ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، AQI گریٹر نوئیڈا میں 272، غازی آباد میں 258، نوئیڈا میں 249، گروگرام میں 258 اور فرید آباد میں 166 ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، 0-50 ایئر کوالٹی انڈیکس ’اچھا‘، 51-100 ’اطمینان بخش‘، 101-200 ’میڈیم، 201-300 ’خراب‘، 301-400 ’انتہائی خراب‘، 401-450 ’سنگین اور 450 سے اوپر کو ’سنگین پلس‘ سمجھا جاتا ہے۔
اس دوران، دہلی کو جمعرات کے روز اس موسم کی سب سے سرد رات کا سامنا کرنا پڑا، جب کم از کم درجہ حرارت 10.1 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تمام گریپ 4 اقدامات، جو اسکولوں سے متعلق نہیں ہیں، اگلی سماعت تک نافذ رہیں گے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے گریپ 4 کے رہنما خطوط پر عمل کرنے میں لاپرواہی پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے حکام کو اس پر کارروائی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ تعمیراتی کاموں پر پابندی سے متاثرہ تعمیراتی مزدوروں کے لیے جمع کیے گئے لیبر سیس کو استعمال کریں۔
حکام نے GRAP-4 کے تحت کئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں غیر ضروری ٹرکوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی شامل ہے، سوائے ان ٹرکوں کے جو ضروری سامان لے کر آ رہے ہیں یا صاف ایندھن جیسے ایل این جی، سی این جی، بی ایس 6 ڈیزل یا بجلی سے چل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…