قومی

No plans to collect tolls from two-wheelers: کیا جولائی سے دو پہیہ گاڑیوں پر بھی ٹول لگے گا؟ گڈکری نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پوری طرح بے بنیاد بتایا

نئی دہلی: کیا واقعی دو پہیہ گاڑیاں بھی اب ٹول ٹیکس کے دائرے میں آئیں گی؟ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور کچھ میڈیا اداروں کے دعوؤں کے بعد یہ سوال لاکھوں لوگوں کے ذہن میں گونجنے لگا۔ جمعرات کو اس معاملے پر آخرکار سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو سامنے آنا پڑا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور واضح کیا کہ حقیقت کیا ہے۔

دو پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس کی خبریں فرضی

وزیر موصوف نے واضح الفاظ میں کہا، ’’کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے دو پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے۔ دو پہیہ گاڑیوں کے لیے ٹول پر مکمل چھوٹ جاری رہے گی۔ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلانا صحافت کے اصولوں کے خلاف ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔‘‘

رپورٹس میں دوپہیہ گاڑیوں کیلئے فاسٹیگ بھی ضروری قرار دیا گیا تھا

قابل ذکر ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 15 جولائی سے قومی شاہراہوں کے تمام ٹول پلازہ دو پہیہ گاڑیوں سے بھی ٹول ٹیکس وصول کریں گے اور ان گاڑیوں کے لیے بھی فاسٹیگ لازم ہوگا۔ ان خبروں میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کوئی دو پہیہ گاڑی فاسٹیگ کے بغیر سفر کرے گی تو اسے 2000 روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ تاہم نتن گڈکری کے واضح بیان کے بعد یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے دو پہیہ گاڑیوں پر کسی قسم کا ٹول لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور عوام کو ایسی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

سالانہ فاسٹیگ پاس کا نفاذ 15 اگست سے

دوسری طرف 18 جون کو نیتن گڈکری نے ایک تاریخی اعلان کیا تھا، جس کے تحت پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فاسٹیگ پاس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’15 اگست 2025 سے 3000 روپے کی قیمت والا سالانہ فاسٹیگ پاس نافذ کیا جائے گا، جو یا تو ایک سال یا 200 سفر تک، جو بھی پہلے مکمل ہو، کارآمد رہے گا۔‘‘

بار بار فاسٹیگ ری چارج کرنے سے ملے گی نجات

یہ سہولت خاص طور پر کار، جیپ اور وین جیسے نجی غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے ہے تاکہ ٹول بوتھ پر بار بار رُکنے کی ضرورت نہ پڑے اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر ممکن ہو سکے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سالانہ پاس سے عام لوگوں کو بار بار فاسٹیگ ری چارج کرنے سے نجات ملے گی اور یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور صارف دوست بنایا جائے گا۔ اس پاس کی تجدید کے لیے جلد ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور وزارت کی ویب سائٹ پر ایک الگ سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ یہ عمل مزید آسان ہو جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

27 minutes ago

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

32 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

43 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

50 minutes ago