قومی

Monsoon Session 2023: راہل گاندھی نے اڈانی پر حکومت کو گھیرا تو اسمرتی ایرانی نے اس انداز میں دیا جواب

No Confidence Motion: کانگریس لیڈراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بدھ (9 اگست 2023) کو مودی حکومت کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی تحریک پربحث کے دوران لوک سبھا میں بول رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں مودی حکومت کوگھیرتے ہوئے اڈانی کے ساتھ ان کے نام کو جوڑا۔ اس کے بعد بولنے کے لئے کھڑی ہوئیں مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے پلٹ وارکرتے ہوئے کانگریس اوراڈانی کے درمیان تعلقات کوگنوایا۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں صنعت کارگوتم اڈانی کا ذکرکرتے ہوئے کہا، ”میں نے پچھلی باراڈانی جی پرفوکس کیا توآپ کے سینئرلیڈران کوتکلیف ہوئی، جس سے آپ کو بھی تکلیف ہوئی، اس کے لئے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ آج کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج میں اڈانی جی کے بارے میں نہیں بولوں گا۔“

پارلیمنٹ میں اسمرتی ایرانی نے کیا پلٹ وار

مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کا خطاب ختم ہونے کے بعد کہا، ”یہ تب سے اڈانی-اڈانی کر رہے ہیں تو تھوڑا میں بھی ان کو ان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیتی ہوں۔ تصویر میرے پاس بھی ہے، اگراڈانی اتنا ہی خراب ہے تو جیجا جی (پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا) ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟“

اسمرتی ایرانی نے مزید کہا، ”نشی کانت جی نے سچ کہا تھا کہ کانگریس بیٹے کو سیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو داماد جی کو بھینٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1993 میں مندرا پورٹ میں کانگریس حکومت نے اڈانی کو جگہ دی تب اس ملک کے وزیرخزانہ منموہن سنگھ تھے اوراس ملک کے وزیراعظم بھی کانگریس کے ہی تھے۔“

اسمرتی ایرانی نے اڈانی سے تعلقات پر کانگریس کو گھیرا

اسمرتی ایرانی نے دعویٰ کیا کہ یوپی اے کی مدت کارمیں انہوں نے اڈانی کو 72 ہزار کروڑ روپئے کا لون دیا، راجستھان میں 60 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا گہلوت جی نے اڈانی کے ساتھ معاہدہ کرلیا اور 20 ہزار ایکڑزمین لے لیا۔ کیرلا میں پورٹ کا کام اڈانی کو کیوں دیا؟ مہاراشٹر میں جب کانگریس کے پاس اقتدار تھی تب انہوں نے پورٹ کا کام اڈانی کو کیوں دیا؟ مغربی بنگال میں اڈانی کو پورٹ کیوں دیا گیا، چھتیس گڑھ میں آدیواسیوں کی مخالفت کے باوجود اڈانی کو کام کیوں دیا گیا۔ ان تمام موضوعات پر کاگنریس آخر خاموش کیوں رہتی ہے؟

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

6 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

6 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 hours ago