بین الاقوامی

USA: ایف بی آئی نے صدر جو بائیڈن کو دھمکیاں دینے والے شخص کو کیا ہلاک، یوٹاہ کا رہائشی تھا ملزم

Joe Biden: ایف بی آئی نے صدر جو بائیڈن کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم یوٹاہ کا رہائشی تھا۔ اس کے پاس بہت سے خطرناک ہتھیار بھی تھے۔ اب ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے کارروائی کی۔ ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا، “ایجنٹ کریگ ڈیلیو رابرٹسن کے گھر پہنچے، جہاں اس نے فائرنگ کی۔ فائرنگ تقریباً 6:15 پر ہوئی۔ جوابی کارروائی میں ملزم مارا گیا۔ بتا دیں کہ رابرٹسن نے ایک آن لائن پوسٹ میں بائیڈن کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کے پاس بہت سے خطرناک ہتھیار تھے۔ FBI کی ٹیم  جب اس کے گھر پہنچی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر میں گولی لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں- Ecuador Firing: ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاوسینسی کا گولی مار کر قتل، اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو وائرل

کملا ہیرس کو بھی دی گئیں دھمکیاں

واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 39 سالہ نرس کو نائب صدر کملا ہیرس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیویان پیٹ فیلپس کو امریکی خفیہ سروس کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔ کملا ہیرس (56) پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام امریکی اور پہلی جنوبی ایشیائی امریکی ہیں جو امریکہ کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

58 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago