بھارت ایکسپریس۔
ایوان میں حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک کی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ بد ر الدین اجمل نے کہا کہ ہماری پارٹی عدام اعتماد تحریک کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کا معاملہ قابل مذمت ہے، بدر الدین اجمل نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے ارکان مل کر یہ سوچنا چاہیے اور یہ پالیسی اپنانی چاہیے تاکہ مستقبل میں کبھی ایسے واقعات رونما نہ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی حالت یہ ہے کہ خواتین ہمیشہ اس خوف میں رہتی ہیں کہ نہ جانے کب ان کی عصمت کی چادر تار تار کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
رکن پارلیمنٹ نے ہریانہ کے نوح میں پیش آئے فرقہ وار تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے ،ووٹ بینک کے حصول کے لئے جو پالیسی اپنا ئی جارہی ہے اسے ختم کیا جائے ۔ کیونکہ اس ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کی قربیانیاں پیش کیں ہیں تب کہں جاکر ملک آزاد ہوا ہے ،تاہم اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے وہ افسوسناک ہے ،کیونکہ اقلیتی طبقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لئے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہے ہیں، کہیں ریلی نکاکر ان کے خلاف ماحول سازی کی جارہی ہے ،لہذا حکومت کو چاہیے اس اہم اور غیر معمولی صورتحال کا نوٹس لے تاکہ ملک کے دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اعتماد پیدا ہو اور ملک کے سے نفرت کی فضا اور نفرت کی سیاست ختم ہو۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…