بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا بہار کے دو روزہ دورے پر جمعہ (06 ستمبر) کو پٹنہ پہنچے۔ اس دوران جے پی نڈا نے سی ایم نتیش سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں نے آئی جی آئی ایم ایس میں واقع آئی اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آر جے ڈی پر حملہ بولا۔
نتیش کمار نے کہا کہ پہلے والے کیا کرتے تھے؟ دو بار ادھر ادھر ہوا، وہ غلطی ہوگئی، اب کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ کیا ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا؟ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہار کے اخبارات اور دہلی کے اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ کیا ان لوگوں نے کوئی کام کیا ہے؟ انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کام ہوا ہے، ہم نے مل کر کیا ہے۔
واضح رہے کہ نتیش کمار 28 جنوری کو دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہوئےتھے۔ آر جے ڈی چھوڑنے کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیاتھا۔ استعفی دینے کے بعد، انہوں نے کہا تھا، ہم بہت محنت کر رہے تھے اور دوسرے (آر جے ڈی) سارا کریڈٹ لے رہے تھے۔ اب نئے اتحاد میں جا رہے ہیں۔
استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد ہی نتیش دوبارہ بی جے پی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ سی ایم کے طور پر حلف لینے کے بعد نتیش نے کہا تھا، ‘میں پہلے بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم مختلف راستوں پر چلتے رہے لیکن اب ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ میں وہیں واپس آ گیا ہوں جہاں میں (این ڈی اے) تھا اور اب کہیں اور جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر اعلی کے طور پر یہ نتیش کا چوتھا یو ٹرن تھا۔ انہوں نے اگست 2022 میں بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ اور دو سال سے بھی کم عرصے میں وہ دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…