قومی

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھپور دورے کے دوسرے دن جمعرات کو گورکھ ناتھ مندر پہنچ کر پوجا ارچنا کی۔ مندر پہنچنے پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس کے بعد سنسکرت مہاودیالیہ کے پرنسپل نے ویدک رسم و رواج کے مطابق پوجا مکمل کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی انچارج ونود تاوڑے، ریاستی صدر پنکج چودھری اور رکن پارلیمنٹ روی کشن بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یادگاری نشان بھی پیش کیا۔

گورکھ ناتھ مندر سے روانہ ہونے کے بعد بی جے پی کے قومی صدر مرکزی وزیر کملیش پاسوان کی رہائش گاہ گئے۔ اس کے بعد وہ انیکسی بھون پہنچیے، جہاں صبح 10:15 بجے سے بی جے پی کے سابق عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ طے تھی۔ اس میٹنگ میں گورکھپور خطے کے مختلف اضلاع کے گزشتہ تین میعاد کے ضلعی صدور اور دیگر عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔ میٹنگ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

سابق ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی سے بھی ملاقات

اس کے بعد نتن نبین سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی، سابق ضلع پنچایت صدور، سابق بلاک پرمکھوں اور سابق نگر پنچایت صدور کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ یہ اجلاس تقریباً سوا گھنٹے تک چلے گا۔ دوپہر 12:30 بجے سے گورکھپور خطے کے عہدیداروں، اس خطے میں رہنے والے ریاستی عہدیداروں اور سابق ضلعی صدور کے ساتھ بھی میٹنگ طے ہے۔ گورکھپور میں مختلف تنظیمی میٹنگوں میں شرکت کے بعد نتن نوین دوپہر 3 بجے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

13 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

14 hours ago