قومی

Nitin Nabin appointed as BJP’s national working president: بہار حکومت میں وزیر نتن نبین بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر مقرر، سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز، تقرری فوری طور سے نافذ العمل

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی سطح پر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بہار حکومت میں وزیر نتن نبین (45 سال) کو پارٹی کا قومی ایگزیکٹو صدر(کارگزار صدر) مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کو بہار کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں بی جے پی کی اسٹریٹجک مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پارٹی قیادت نے ان کے تنظیمی تجربے، زمینی سطح پر مضبوط پکڑ اور انتظامی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ نیتن نبین بی جے پی کے سب سے کم عمر قومی صدر بن گئے ہیں۔

تقرری فوری طور پر نافذ

یہ تقرری 14 دسمبر 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے باضابطہ تنظیمی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ کے جاری کردہ حکم کے مطابق، یہ تقرری پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے کی ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ بہار حکومت میں وزیر رہتے ہوئے نتن نبین اب قومی سطح پر پارٹی تنظیم کی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تنظیمی سفر اور سیاسی شناخت

نتن نبین اس وقت بہار کی نتیش حکومت میں سڑک تعمیرات کے وزیر ہیں اور پٹنہ کی بانکی پور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے طلبہ سیاست سے لے کر پارٹی تنظیم کے مختلف عہدوں تک کا طویل سفر طے کیا ہے۔ ان کی شناخت ایک منضبط تنظیم کار اور تیز فیصلے کرنے والے رہنما کے طور پر رہی ہے۔ بہار بی جے پی میں وہ کئی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جن میں ریاستی سطح پر پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کا کردار نمایاں ہے۔

سیاسی پس منظر

نتن نبین کی پیدائش پٹنہ میں ہوئی۔ ان کے والد نوین کشور پرساد سنہا بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی تھے۔ والد کے انتقال کے بعد نتن نبین نے سرگرم انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور تھوڑے ہی عرصے میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ میں بھی سرگرم رہے، جہاں ان کی تنظیمی صلاحیتوں کو پہچان ملی۔

بانکی پور سے مسلسل پانچویں کامیابی

نتن نبین پٹنہ کی بانکی پور اسمبلی نشست سے مسلسل پانچویں بار عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2006 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2010، 2015، 2020 اور 2025 کے اسمبلی انتخابات میں لگاتار فتح حاصل کی۔ 2025 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے 98,299 ووٹ حاصل کر کے آر جے ڈی امیدوار ریکھا کماری کو 51,936 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی، جو ان کی اب تک کی سب سے بڑی انتخابی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

19 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

58 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago