قومی

PM Modi condemned the Sydney attack: وزیراعظم نریندر مودی نے کی سڈنی حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی سے وابستگی کا اعادہ

نئی دہلی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار ہانوکا منانے والے افراد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس دلخراش واقعے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی زیرو ٹالرینس پالیسی سے وابستگی کو دوہرایا۔

بھارت آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عوام کی جانب سے ان تمام خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس غم کی گھڑی میں بھارت، آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے لکھا: ’’آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر آج ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں یہودی تہوار ہانوکا کے پہلے دن کی تقریبات میں شریک لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کی جانب س، میں ان خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت دہشت گردی کے تئیں بالکل بھی برداشت نہیں رکھتا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ردعمل

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا: ’’آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر ہانوکا کی تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘

حملے کی تفصیلات

یہ واقعہ سڈنی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 سے 6:45 بجے کے درمیان پیش آیا، جب بونڈی بیچ پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ یہ ماس شوٹنگ ہانوکا کے پہلے دن منعقد ہونے والی تقریب ’چانوکا بائے دی سی‘ کے دوران ہوئی۔ ہانوکا کا تہوار آٹھ دن تک منایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس دو افراد موقع پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ تقریباً 12 سے 50 گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز کے فائنل میں پہلی بار 3 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے بھارت اور پاکستان، ٹیم انڈیا گولڈ میڈل کی مضبوط دعویدار

شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار…

30 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026: سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر ٹیم انڈیا نے رچ دیا تاریخ، ریکارڈز کی لگائی جھڑی

ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…

35 minutes ago

PM Modi speaks to Captain Smit’s Family: وزیراعظم مودی نے کیپٹن اسمت مچھار کے اہل خانہ سے کی بات، اہم لیڈروں نے کیپٹن کی بہادری کو سراہا

فلائی دبئی کی پرواز میں بڑے فضائی حادثے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کرنے…

40 minutes ago

Adani Green Energy: اڈانی گرین انرجی نے صرف 14 ماہ میں بیٹری اسٹوریج کی صلاحیت 6.63 گیگاواٹ گھنٹے تک بڑھائی

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے…

1 hour ago