قومی

Nitin Gadkari on Diesel Vehicles: کمپنیاں ڈیزل کی کاریں بنانا چھوڑ دیں ورنہ بیچنا مشکل ہو جائے گا،مرکزی وزیرنتن گڈکری کا بڑا بیان

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سی آئی آئی کے ایک پروگرام کے دوران ڈیزل کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔ گڈکری نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ڈیزل کو جلد ہی الوداع کہہ دیں۔ یہی نہیں، وزیر نے کار بنانے والی کمپنیوں سے ڈیزل گاڑیوں کو بنانے کا سلسلہ بند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی ڈیزل گاڑیاں بنانا بند نہیں کیا گیا تو وہ ان گاڑیوں پر اتنا ٹیکس لگا دیں گے کہ انہیں بیچنا مشکل ہو جائے گا۔ نتن گڈکری کے مطابق ہمیں جلد ہی پٹرول اور ڈیزل کو چھوڑ کر آلودگی سے پاک بننے کے لیے نئے راستے پر چلنا پڑے گا۔

گڈکری ایندھن کی آلودگی اور اس کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ گڈکری نے یہ بھی کہا کہ میں وزیر خزانہ سے ڈیزل گاڑیوں پر 10 فیصد اضافی جی ایس ٹی کا مطالبہ کروں گا۔اس سے پہلے نتن گڈکری نے اپنی کار کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری گاڑی ایتھنول پر چلتی ہے۔ اگر آپ اس کار کا پٹرول سے موازنہ کریں تو اس کی قیمت 25 روپے فی کلومیٹر ہے، جب کہ ایتھنول کے ساتھ اس کی قیمت اس سے بھی کم ہے۔ ایک لیٹر ایتھنول کی قیمت 60 روپے ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 120 روپے سے اوپر ہے۔

نتن گڈکری نے یہ بھی کہا  کہ میں چاہتا ہوں کہ اگلے 10 سالوں میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے۔ گڈکری نے ان پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرانے کی بات کی۔نتن گڈکری نے کہا کہ آج کے دور میں الیکٹرک اسکوٹر، کاریں اور بسیں ایک بہترین آپشن کے طور پر ابھری ہیں۔ اگر آپ 100 روپے ڈیزل پر خرچ کرتے ہیں تو بجلی صرف 4 روپے وصول کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago