قومی

وزیراعظم مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ جاری، انڈیا الائنس نے کیا میٹنگ کا بائیکاٹ

نئی دہلی: ملک کے دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روزیعنی آج وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں نیتی آیوگ گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ ہورہی ہے۔ دہلی میں ہو رہی اس میٹنگ سے متعلق سیاست بھی جم کرہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی بجٹ کو ریاستوں کے خلاف بتاتے ہوئے انڈیا الائنس والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ حالانکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دہلی پہنچیں، لیکن وہ میٹنگ درمیان میں ہی چھوڑکرنکل گئی۔ انڈیا الائنس کے ایک اوروزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے ایک نمائندے کواس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے بھیجا ہے۔

کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کررہے ہیں بائیکاٹ

نیتی آیوگ کی اس میٹنگ کا کئی ریاستوں (اپوزیشن) کے وزرائے اعلیٰ  نے بجٹ میں بھید بھاؤکا الزام لگاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والے وزرائے اعلیٰ میں تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، کیرلا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ ساتھ عام آدمی پارٹی کی قیادت والی پنجاب اوردہلی حکومت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا، ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھواورتلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Niti Aayog Meeting: نیتی آیوگ کی میٹنگ درمیان میں چھوڑ کرنکلیں ممتا بنرجی، بولیں مجھے بولنے نہیں دیا جاتا

وہیں، بی جے پی اوراین ڈی اے کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ دہلی پہنچ گئے ہیں۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈواورمہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت کئی دیگرریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

میٹنگ میں شامل ہونے پہنچی تھیں ممتا بنرجی

اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ کے بائیکاٹ کے باوجود مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی میٹنگ میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان لیڈران کی آوازکوایک مشترکہ اسٹیج پراٹھایا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا کہ نیتی آیوگ کوختم کردینا چاہئے اورپھرسے پلاننگ کمیشن کوبحال کیا جانا چاہئے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

24 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

54 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago