قومی

EaseMyTrip 2.0: نشانت پِٹّی کی نئی پہل، قابل توسیع کاروبار کے لیے سرمایہ اور شراکت داری کی پیشکش

آن لائن ٹریول کمپنی EaseMyTrip  نے اپنے نئے پروگرام “EaseMyTrip 2.0”  کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین نشانت پٹّی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ اس نئی پہل کے تحت EaseMyTrip ان قابلِ توسیع (scalable) کاروباروں کے ساتھ شراکت داری کرے گی جو سفر، صحت و خوبصورتی، مالیاتی مصنوعات، انشورنس، ایئرپورٹ سروسز، تجربات و طرزِ زندگی اور تعلیمی سفر جیسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

49 فیصد ایکویٹی کے ساتھ سرمایہ اور 3 کروڑ کسٹمرز تک رسائی

کمپنی ان کاروباروں میں 49 فیصد تک ایکویٹی لے کر انہیں سرمایہ، 3 کروڑ سے زیادہ صارفین پر مشتمل بنیاد، برانڈ پر اعتماد اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے وسعت حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

نشانت پٹّی نے بتایا کہ بنیاد گزار (founders) اپنے کاروبار کا انتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، جبکہ EaseMyTrip  سرمایہ، ڈسٹریبیوشن اور ایکو سسٹم سپورٹ فراہم کرے گی۔

دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بزنس پلان، گزشتہ کارکردگی کی رپورٹ اور اگلے 3 سال کے مالیاتی تخمینے بھیجیں۔ اس کے لیے vikash.goyal@easemytrip.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

چینی ایپس پر تنقید اور قومی سلامتی کا معاملہ

حال ہی میں مئی 2025 میں نشانت پٹّی نے چینی ملکیت والے ٹریول ایپس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایپس بھارتی فوجیوں کی سفر سے متعلق معلومات لیک کر سکتے ہیں، جو کہ حساس ڈیٹا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

بھارتی اسٹارٹ اپس کے لیے بڑا موقع

EaseMyTrip  اپنی اس نئی پہل کے ذریعے بھارتی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور ملک میں کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

1 hour ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

2 hours ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

3 hours ago