اسپورٹس

Rinku Singh is getting engaged to Samajwadi Party MP: سماج وادی پارٹی کی ایم پی سے ہو رہی ہے انڈین کرکٹ اسٹار رِنکو سنگھ کی منگنی، جانیے کب ہوگی شادی

ہندوستانی کرکٹر اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے اسٹار رِنکو سنگھ 8 جون کو لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کریں گے۔ پریا سروج کے والد طوفانی سروج نے اتوار کو اس منگنی کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں کی شادی رواں سال 18 نومبر کو ہونے والی ہے۔

حالاں کہ منگنی کی تقریب لکھنؤ میں رسمی ہوگی اور خاندان کے خاص لوگ ہی اس میں شرکت کریں گے، لیکن ان دونوں کی شادی وارانسی کے ہوٹل تاج میں شاندار انداز میں ہوگی، جس میں کرکٹ، بالی ووڈ، کاروبار اور سیاست کی دنیا کی اہم اور معروف شخصیات کی شرکت کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ رِنکو نے گزشتہ چند سالوں میں ہندوستان کے لیے 2 ون ڈے اور 33 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور وہ آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ایک اہم رکن ہیں۔ رِنکو تب سرخیوں میں آئے تھے جب انھوں نے 2023 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے ہوئے گجرات ٹائٹنس کے خلاف آخری پانچ گیندوں پر پانچ چھکے لگا کر ایک ناقابل یقین جیت حاصل کی تھی۔

کون ہیں پریا سروج؟

وہیں پریا سروج، طوفانی سروج کی بیٹی ہیں جو کہ فی الحال مچھلی شہر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ ان کے والد طوفانی سروج بھی دو مرتبہ سماج وادی پارٹی کے ایم پی رہ چکے ہیں۔ رِنکو اور پریا کی منگنی کے بارے میں خبر دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ’’منگنی کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد، دوست احباب اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’رنکو اور پریا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے جانتے ہیں۔ ان کی ملاقات پریا کے دوست کے والد کے ذریعے ہوئی، جو خود ایک کرکٹر ہیں۔ دونوں خاندانوں کے آشیرواد سے، انھوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 minutes ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

23 minutes ago