-بھارت ایکسپریس
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو 140 کروڑ ہندوستانی شہریوں کی امنگوں اورخوابوں کا عکاس بتاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوارکے روز کہا کہ یہ عمارت وقت کی ضرورت ہے اوراس کے ہرذرہ سے”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بھی کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکرکی نشست کے قریب نصب سینگول ہرکسی کو متاثرکرتا رہے گا۔ وزیراعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا ہر ذرہ غریبوں کے لئے وقف ہے۔
نریندر مودی نے کہا، ”یہ صرف ایک عمارت نہیں ہے، یہ 140 کروڑہندوستانیوں کی امنگوں اورخوابوں کی عکاس ہے۔ یہ دنیا کو ہندوستان کے عزم کا پیغام دیتا ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کا مندرہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”نیا پارلیمنٹ ہاؤس منصوبہ بندی کوحقیقت سے، پالیسی کو تعمیرسے، قوت ارادی کو عمل سے اور قرارداد کو کامیابی سے جوڑنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔ یہ نئی عمارت ہمارے آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک نیا ذریعہ بنے گی۔ یہ نئی عمارت خود انحصار ہندوستان کے طلوع آفتاب کا مشاہدہ کرے گی۔‘‘ وزیراعظم کے مطابق، ملک کی ترقی کے سفر کے کچھ لمحات امر ہوجاتے ہیں اورآج ایسا ہی ایک دن ہے۔
وزیراعظم نے سینگول کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”جب بھی نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کارروائی شروع ہوگی یہ ’سینگول‘ ہم سبھی کوترغیب دیتا رہے گا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’سینگول، انگریزوں سے اقتدارمنتقل کرنے کی علامت تھا۔ ہم نے اسے مناسب احترام دیا ہے۔‘‘ وزیراعظم نے کہا، ’’ہندوستان آج عالمی جمہوریت کا ایک بڑا اڈہ ہے۔ جمہوریت ہمارے لئے ایک رسم، ایک نظریہ اورروایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا لافانی دورثقافتی ورثے کو بچاتے ہوئے ترقی کی نئی جہتیں پیدا کرنے کا نیا وقت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، “نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو دیکھ کرہرہندوستانی فخر سے لبریزہوگیا ہے۔ اس عمارت میں فن تعمیرکے ساتھ ساتھ ورثہ بھی ہے۔ اس میں فن کے ساتھ ساتھ ہنربھی ہے۔ اس میں ثقافت کے ساتھ ساتھ آئین کی آواز بھی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس نے تقریباً 60 ہزارمزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ اپنے 9 سالہ دوراقتدارکا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ 9 سال ہندوستان میں نو نرمان اورغریبوں کی فلاح و بہبود کے رہے ہیں۔
نریندرمودی نے کہا، ’’مجھے غریبوں کے چار کروڑگھر بنانے کا اطمینان ہے، جہاں ہم اس عمارت کو دیکھ کراپنا سراونچا کررہے ہیں، وہیں 11 کروڑبیت الخلاء کی تعمیردیکھ کرمیں بھی مطمئن ہوں۔” انہوں نے کہا، “ہماری تحریک ایک ہی ہے، ملک کی ترقی، ملک کے لوگوں کی ترقی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف احترام اورامید سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان آگے بڑھتا ہے تو دنیا آگے بڑھتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…