قومی

New Delhi Darbhanga Train Fire: نئی دہلی-دربھنگہ کلون اسپیشل ٹرین کے تین ڈبوں میں لگی خوفناک آگ

ایک بار پھر ٹرین حادثے کی خبر آئی ہے اور یہ حادثہ یوپی کے بھوپت ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کے ڈبوں  سے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں ۔نارتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کہ جب ٹرین نمبر 02570 دربھنگہ کلون اسپیشل اتر پردیش کے سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو ایس ون کوچ میں دھواں دیکھ کر اسٹیشن ماسٹر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔اس دوران ٹرین کے تین ڈبے آگ کی زد میں آگئے ۔فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نئی دہلی دربھنگہ ایکسپریس میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کافی خطرناک  ہے۔حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ہی ٹرین کو آگے روانہ کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پہلے سلیپر کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کے تینوں ڈبوں یعنی ایس ون،ایس ٹو،ایس تھری تک پھیل گئی۔ ایسے میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر تینوں بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیکن آگ کیسے لگی اس کے وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

1 hour ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

2 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

2 hours ago