بھارت ایکسپریس–
دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ کے طورپرنامزد کئے جانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آج مجھے جتنی خوشی ہے، اس سے زیادہ افسوس ہے۔ مجھے کوئی وزیراعلیٰ بننے کی مبارکباد مت دینا۔ مالا نہیں پہنانا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے استعفیٰ سے پوری دہلی کے لوگوں کوتکلیف ہے۔ دہلی والے بی جے پی کے سازش سے ناراض ہیں۔
اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد دہلی کی نئی وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے جا رہیں آتشی نے کہا، ”میں سب سے پہلے اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔ کیجریوال نے مجھ پر بھروسہ کیا۔ میرے لیڈراورگرو(استاد) کیجریوال کا اس کے لئے شکریہ۔“
انہوں نے مزید کہا، ”یہ عام آدمی پارٹی میں بھی ہوسکتا ہے، جہاں پہلی بارکی ایم ایل اے کووزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔ میں بہت خوش ہوں کہ اروند کیجریوال جی نے مجھ پربھروسہ کیا، اس کے ساتھ ہی افسوس بھی ہے کہ آج اروند کیجریوال جی استعفیٰ دے رہے ہیں۔“
آپ کوبتادیں کہ آتشی دہلی کی نئی وزیراعلیٰ ہوں گی۔ اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی لیجسلیچرپارٹی میٹنگ میں آتشی کے نام کی تجویزپیش کی۔ اراکین اسمبلی نے اس پراتفاق کیا۔ اس سے پہلے، عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں لیڈران نے دہلی کے اگلے وزیراعلی کے طورپرآتشی کے نام کی تجویز پیش کی تھی، پی اے سی کی میٹنگ پیر(16 ستمبر) کوہوئی تھی۔ آج دہلی کے ایل جی سے ملاقات کرکے اروند کجریوال استعفیٰ دیں گے، اس کے فوراً بعد آتشی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گی اورممکن ہے کہ آتشی کو آج ہی تقریباً 4:30 بجے عہدے کا حلف دلایا جائے۔ آتشی کے پاس تعلیم، مالیات، محصول، قانون سمیت سب سے زیادہ محکمے ہیں۔ حال ہی میں، اروندکیجریوال نے انہیں اپنی جگہ یوم آزادی پرترنگا لہرانے کے لئے نامزد کیا تھا۔ تاہم، اسے مسترد کردیا گیا اورایل جی نے کیلاش گہلوت کوایسا کرنے کے لیے نامزد کیا۔
اروند کیجریوال نے 15 ستمبرکو کیا تھا استعفیٰ دینے کا اعلان
اروند کیجریوال نے اتوار (15 ستمبر) کووزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وہ شام کولیفٹیننٹ گورنرونے کمارسکسینہ سے ملاقات کریں گے اوراپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کودہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سی بی آئی نے گرفتارکرلیا تھا۔ انہیں سی بی آئی کیس میں 13 ستمبرکوسپریم کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ کیجریوال کوای ڈی کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی۔ وہ 13 ستمبرکوہی تہاڑ جیل سے باہرآئے تھے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…