سیاست

Akhilesh Yadav: اکھلیش یادو نے یوپی ایس ٹی ایف انکاؤنٹر پراٹھائے سوال ،انہو ں نے کہا کہ ایس ٹی ایف کا مطلب اسپیشل ٹھاکر فورس

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج کے ایم پی اکھلیش نے اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس یا ایس ٹی ایف کو ایک نیا نام دیا ہے۔ اکھلیش کا یہ بیان سیاسی ہلچل مچانے والا ہے۔ ریاست میں انکاؤنٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے اکھلیش نے ایس ٹی ایف کو اسپیشل ٹھاکر فورس بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کا استعمال بعض ذاتوں اور مذاہب کو نشانہ بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

نیوز 18 کو دیے گئے انٹرویو میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وکاس دوبے اور دیگر کے انکاؤنٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے اکھلیش یادو نے  کہا کہ جب مجرموں اورقصوروار کو سزا دینے کے لیے عدلیہ ہے تو ایس ٹی ایف غیر قانونی طور پر انہیں کیوں مار رہی ہے۔ غیر قانونی طور پر وکاس دوبے کو ایس ٹی ایف نے سال 2020 میں ایک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔ 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے انکاؤنٹر اور بلڈوزر  کا زور چل رہا ہے ۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت امتیازی سلوک کرتی ہے۔ سلطان پور کیس میں مرکزی ملزم کے خلاف مزید مقدمات ہیں، اس نے سرینڈرکیا ہے اور منگیش یادو کو پولیس 2 ستمبر کو اس کے گھر سے اٹھاتی ہے اور 5 ستمبر 2024 کو اس کا انکاؤنٹر کر دیا جاتا ہے۔ بتایا کہ انکاؤنٹر ہوا ہے۔ حکومت بتائے کہ اس نے اس شخص کے ساتھ کیا کیا جو واقعہ کا اصل مجرم ہے؟ حکومت نے سرینڈر کرادیا ۔ اتر پردیش میں جتنے بھی انکاؤنٹر ہوئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ تعداد پی ڈی اے خاندان کی ہے۔

ریزرویشن کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر ا

انٹرویو میں اکھلیش نے ریزرویشن کے معاملے پر بھی بات کی۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے آئین اور ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ اس سے پہلے اس حکومت نے تمام بھرتیاں لیٹرل انٹری کے ذریعے کی تھیں، اس میں ریزرویشن کی پیروی نہیں کی گئی تھی۔ کئی محکموں میں لیٹرل انٹری کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں ،لیکن ریزرویشن پر عمل نہیں کیا گیا۔ کون جانتا ہے کہ لیٹرل انٹری کے ذریعے محکمہ زراعت میں کتنے لوگ آئے تھے، کیا اس میں ریزرویشن دی گئی تھی؟ سماجوادیوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بی جے پی ریزرویشن کو نقصان پہنچاتی ہے۔ وائس چانسلر کی تقرریوں میں پی ڈی اے خاندان کے لوگ کہاں ہیں؟ کیا وائس چانسلر کے ذریعہ تقرر کردہ لوگوں میں پی ڈی اے خاندان کے لوگ ہیں؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago