نیٹ یوجی پیپرلیک معاملے پر ہونے والے احتجاج کے بعد بہار حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر(27 جولائی 2026) کی شام باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیٹ (یو جی) امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں، ان کے خلاف جاری احتجاج اور امتحانی نظام و اعلیٰ تعلیم میں جواب دہی اور اصلاحات کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے چند اہم یقین دہانیاں کرائی ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے احتجاج کے سلسلے میں درج تمام ایف آئی آر، شکایات (کمپلینٹس) اور شوکاز نوٹس واپس لینے کے لیے قانونی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے گی۔ اسی طرح 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے تمام افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے گا۔
طلبا کے سامنے جھک گئی بہارحکومت
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف آئندہ بھی کسی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے تک بہارکے کسی بھی حصے میں احتجاج میں شامل افراد کے خلاف کوئی تعزیری، انتقامی یا منفی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے احتجاج کے سلسلے میں درج تمام ایف آئی آر، شکایات اور شوکاز نوٹس واپس لینے کے لیے قانونی عمل فوری طورپرشروع کیا جائے گا۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے تمام افراد کوجلد ازجلد رہا کیا جائے گا۔ 26 جولائی 2026 کی شام 6 بجے سے پہلے درج مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف آئندہ بھی کسی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ بہارحکومت کے اس فیصلے کونیٹ پیپرلیک معاملے پراحتجاج کرنے والے طلبا اورنوجوانوں کے لئے ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…
کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…
سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا- ہم اپنی پارٹی کے وفادار ہیں، اتحاد پر فیصلہ پارٹی…
چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…