قومی

Polymer Currency Notes: حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کو دس اور بیس روپے کے پولیمر کرنسی نوٹوں کے فیلڈ ٹرائل کو دی منظوری

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پیر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے پولیمر کرنسی نوٹوں کے فیلڈ ٹرائل کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اطلاع وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے دی۔ حکومت نے تاہم واضح کیا کہ اس فیصلے کا مطلب کاغذی نوٹوں کو بند کرنا نہیں ہے۔ پولیمر نوٹ موجودہ کاغذی نوٹوں کے ساتھ ہی گردش میں رہیں گے اور فی الحال کاغذ پر مبنی بینک نوٹوں کو مکمل طور پر پولیمر نوٹوں سے تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

بھارتی حالات میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

حکومت کے مطابق آر بی آئی فیلڈ ٹرائل کے تحت 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے ایک ایک ارب پولیمر نوٹ جاری کرے گا۔ ان نوٹوں کو تجرباتی بنیاد پر بازار میں جاری کیا جائے گا تاکہ ہندوستانی حالات میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اگر یہ ٹرائل کامیاب رہا تو ہی بڑے پیمانے پر پولیمر نوٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

پولیمر نوٹ زیادہ پائیدار ہونے کا دعویٰ

آر بی آئی کے مطابق پولیمر نوٹ روایتی کاغذی نوٹوں کے مقابلے زیادہ پائیدار ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی تجربات کی بنیاد پر مرکزی بینک کا ماننا ہے کہ ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے زیادہ نقدی کے استعمال والے ممالک کے لیے یہ بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے بتایا کہ کم مالیت کے نوٹ جلد خراب ہو جاتے ہیں، جس کے باعث انہیں بار بار چھاپنا اور تلف کرنا پڑتا ہے۔ پولیمر نوٹ اس مسئلے کو کم کر سکتے ہیں اور طویل مدت میں نوٹوں کی طباعت اور تبدیلی پر ہونے والے اخراجات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

جعلی نوٹوں پر قابو پانے میں ملے گی مدد

پولیمر نوٹوں میں شفاف ’سی تھرو‘ ونڈو اور خصوصی سکیورٹی تھریڈ جیسے جدید حفاظتی فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں۔ ان خصوصیات سے جعلی نوٹوں کی روک تھام میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ممکنہ اثرات کے بارے میں آر بی آئی نے کہا کہ اس مرحلے پر کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ پولیمر نوٹوں کے معمول کے مطابق گردش میں آنے کے بعد ہی اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ مرکزی بینک کا ماننا ہے کہ نقد کرنسی اور ڈیجیٹل ادائیگیاں ایک دوسرے کی معاون ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ذرائع ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں ایک بار پھر واضح کیا کہ فی الحال حکومت کے پاس کاغذ پر مبنی بینک نوٹوں کو مکمل طور پر پولیمر نوٹوں سے تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

50 minutes ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

10 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

10 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

11 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

11 hours ago