قومی

NDA leaders thank PM Modi: بہار کو ملی سوغات، 19 نئے کیندریہ ودیالیہ کی منظوری پر این ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

مرکزی حکومت کے بہار کے مختلف اضلاع میں 19 کیندریہ ودیالیہ کھولے جانے کے فیصلے کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے ستائش کی ہے۔ بی جے پی اورجے ڈی یوکے علاوہ ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈران نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پروزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔

بہار کے لیے تاریخی سوغات

جے ڈی یوکے کارگزارصدرسنجے کمارجھا نے کہا کہ بہارکے لیے تاریخی سوغات ہے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا، “آج وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہوئی معاشی معاملوں کی وزارتی کمیٹی کی اہم میٹنگ میں ملک بھر میں سول سیکٹر کے تحت 57 نئے کیندریہ ودیالیہ کھولنے کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 19 کیندریہ ودیالیہ بہارکے مختلف اضلاع میں کھلیں گے، جن میں مدھوبنی، دربھنگہ، سیتامڑھی، کٹیہار، مدھے پورا، بھاگلپوراورمونگیر اضلاع شامل ہیں۔”

بہارمیں تعلیم کی سمت میں بڑا قدم

انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرانے کی سمت میں اس بہت ہی اہم فیصلے کے لیے پی ایم مودی، وزیراعلیٰ نتیش کماراورمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کو تمام ہی بہارکے باشندوں کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں دہائیوں بعد اتنی بڑی تعداد میں نئے کیندریہ ودیالیہ کھلنے سے تعلیم کے میدان میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ ریاستی حکومت نے نئے کیندریہ ودیالیہ کھولنے کے لیے حاصل اراضی کی نشاندہی کرکے اس کی تجویز پہلے ہی مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے۔ اس لیے ان اسکولوں کو شروع کرنے کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

وہیں ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ اورمرکزی وزیرجیتن رام مانجھی نے کہا کہ گیاجی کے لیے مہانومی کے دن ایک اورخوشخبری آئی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی وجہ سے بودھ گیا میں کیندریہ ودیالیہ کھلنے کی سمت میں ہماری کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔ اب بودھ گیا میں کیندریہ ودیالیہ قائم کیا جائے گا۔

نیا بھارت، نئی تعلیم، نئے مواقع

بہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ، ” نیا بھارت، نئی تعلیم، نئے مواقع” وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کمیٹی آن اکونامک افیئرس کی میٹنگ میں ملک بھرمیں 57 نئے کیندریہ ودیالیہ کھولنے کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا، ”یہ فیصلہ معیاری تعلیم کوہرکونے تک پہنچانے اورطلبہ کویکسرمواقع فراہم کرانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے اورنئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago