قومی

I Love Muhammad Row: مولانا توقیر رضا خان ودیگرمسلم نوجوانوں کی گرفتاری پرآئی ایم سی آرنے اٹھایا سوال، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کیا فوری رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی: آئی لومحمد صلی اللہ علیہ وسلم تنازعہ میں معروف عالم دین اوراتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیررضا خان سمیت مختلف مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پرانڈین مسلمزفارسول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے شدید ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ تنظیم کے چیئرمین اورسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے پولیس ایکشن کو”متعصبانہ” قراردیتے ہوئے کہا کہ صرف مسلمانوں کی دھڑا دھڑگرفتاری سے پولیس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے مولانا توقیررضا خان اوردیگر تمام ملزمان کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوگی حکومت کے رویے پراٹھایا سوال

محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپورسے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل “یوگی سرکارکی سوچی سمجھی سازش” کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اوراشتعال انگیزنعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔

آئی لومحمد تنازعہ کو ہوا دینا مسلمانوں سے دشمنی کے مترادف

انہوں نے مزید کہا کہ فتح پورمیں مقبرے میں توڑپھوڑاورغنڈہ گردی کے واقعات پرپولیس کی خاموشی یوپی انتظامیہ کے دوہرے معیارکو ظاہرکرتی ہے۔ “یوگی سرکارمسلمانوں کوسبق سکھانے کی بات کھلے عام کررہی ہے، یہ کسی منتخب نمائندے کی زبان نہیں ہونی چاہئے اور عدالتیں اس تعصب پرمبنی بیانات پرخاموش ہیں۔ اگرسزائیں وزرائے اعلیٰ دیں گے توعدالتوں کی موجودگی بے معنی ہو جاتی ہے،” انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئی لومحمد صلی اللہ علیہ وسلم پرگرفتاری اورجیل بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس کے جواب میں کچھ نفرتی لوگ آئی لومہادیو مہم چلا رہے ہیں۔ سرکاراگرایماندارہے توان پربھی کارروائی کرے۔ مسلمانوں سے دشمنی ظاہرکرکے آپ ملک کا نقصان ہی کریں گے۔

محمد ادیب نے مولانا توقیر رضا کی گرفتاری پر کہی یہ بڑی بات

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگرمولانا توقیررضا خان اوردیگرمسلم نوجوانوں کوفوری رہا نہ کیا گیا تواس کا سیاسی خمیازہ یوگی سرکارکو بہار اسمبلی انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ محمد ادیب نے کہا کہ “محمد ﷺ سے محبت ہرمسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، اسے جرم قراردینا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

55 minutes ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

2 hours ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

12 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

13 hours ago